رسائی کے لنکس

قطر اور پاکستان باہمی تعلقات کے ایک نئے موڑ پر


فیفا عالمی کپ فٹ بال اسٹیڈیم، دوحہ (فائل)
فیفا عالمی کپ فٹ بال اسٹیڈیم، دوحہ (فائل)

قطر ’فیفا ورلڈ کپ 2022ء‘ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس سوال کے جواب میں آیا یہ پیشکش اس سلسلے میں درکار انفرا سٹرکچر تیار کرنے کے لئے ہے؛ اور یہ کہ اس کے بعد ان ملازمتوں کے برقرار رہنے کی کیا ضمانت ہے؟

پاکستان میں قطر کے قونصل جنرل مشال ایم الانصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر ایک لاکھ پاکستانیوں کو قطر میں ملازمتوں کے لئے ویزے جاری کرے گا۔ یہ ملازمتیں مختلف صنعتوں اور شعبوں میں دی جائیں گی۔

قونصل جنرل کے مطابق، اس سلسلے میں کراچی اور اسلام آباد میں ویزا سنٹر بھی قائم کر دئے گئے ہیں؛ اور تمام متعلقہ سہولتیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں اس موضوع پر بات کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے اسے ’’ایک انتہائی مثبت قدم‘‘ قرار دیا۔ اور اسے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کی اس حکمت عملی کا تسلسل قرار دیا ہے جس کے تحت متحدہ عرب امارات، مشرق وسطٰی اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینا مقصود ہے۔

اس پیشکش کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے، ڈاکٹر زمرد اعوان نے اسے پاکستان کی جانب سے اپنے با اعتماد حلیفوں کے ساتھ نئے اتحاد تشکیل دینے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔

قطر ’فیفا ورلڈ کپ 2022ء‘ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس سوال کے جواب میں آیا یہ پیشکش اس سلسلے میں درکار انفرا سٹرکچر تیار کرنے کے لئے ہے؛ اور یہ کہ اس کے بعد ان ملازمتوں کے برقرار رہنے کی ضمانت کیا ہے؟

اس کے جواب میں مارکیٹنگ اور انٹرنیشنل بزنس کے ماہر شکاگو یونیورسٹی کے ظفر بخاری کہتے ہیں کہ اس انفرا سٹرکچر کی تیاری کے بعد اس کی دیکھ دیکھ بھال کے معاملات، روزگار کے مواقع کے تسلسل کی ضمانت ہیں۔ اور پھر پاکستان خود اپنے صنعتی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے؛ اور بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے روزگار کے مواقع ایسے اہداف کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہونگے۔

آئیے تفصیلی بات چیت سنیے اس رپورٹ میں:

please wait

No media source currently available

0:00 0:05:08 0:00

وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ ترین خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

اینڈرایڈ فون کے لیے: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaur&hl=en

آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے: https://itunes.apple.com/us/app/%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88-%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/id1405181675

XS
SM
MD
LG