رسائی کے لنکس

آج بائیڈن جیتیں گے یا برنی سینڈرز؟


Biden، Sanders
Biden، Sanders

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی کا فیصلہ کرنے کے لیے منگل کو چھ امریکی ریاستوں میں پرائمری انتخابات ہو رہے ہیں۔

سینیٹر جو بائیڈن اور سینیٹر برنی سینڈرز کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے جس میں سابق نائب صدر گزشتہ ہفتے یعنی سپرٹیوزڈے کو ملنے والی برتری میں اضافے کے لیے پرامید ہیں، جبکہ برنی سینڈرز کو توقع ہے کہ خاص طور پر مشی گن جیت کر وہ آگے بڑھ جائیں گے۔

جن چھ ریاستوں میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ان میں اڈاہو، مسی سیپی، مشی گن، مزوری، شمالی ڈکوٹا اور واشنگٹن شامل ہیں۔ مقابلے میں ہوائی کی رکن کانگریس تلسی گیبرڈ بھی شامل ہیں لیکن اس بات کا کوئی امکان نظر نہیں آتا کہ انھیں دونوں بڑے امیدواروں کی طرح ووٹ ملیں گے۔

امریکہ میں پارٹی کی صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے پچاس ریاستوں اور 9 وفاقی حلقوں کے نمائندوں کی اکثریت درکار ہوتی ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے ان نمائندوں کی کل تعداد 3979 ہے جن میں 1990 ڈیلیگیٹس جیتنے والا صدارتی امیدوار بن جائے گا۔

اب تک 20 ریاستوں اور وفاقی حلقوں میں 1409 ڈیلیگیٹس کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ ان میں جو بائیڈن کو 670 اور برنی سینڈرز کو 574 ڈیلیگیٹ ملے ہیں۔ آج جو ڈیلیگیٹ داؤ پر لگے ہیں ان میں اڈاہو کے 20، مشی گن کے 125، مسی سیپی کے 36، مزوری کے 68، شمالی ڈکوٹا کے 14 اور واشنگٹن کے 89 ووٹ شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG