رسائی کے لنکس

 امریکہ:’مارٹن لوتھر کنگ جونئیر ڈے‘

مارٹن لوتھر کنگ جونیئر 28 اگست 1963 کو واشنگٹن میں لنکن میموریل میں 'I Have a Dream' تقریر کے دوران مارچ کرنے والوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو اے ہی
مارٹن لوتھر کنگ جونیئر 28 اگست 1963 کو واشنگٹن میں لنکن میموریل میں 'I Have a Dream' تقریر کے دوران مارچ کرنے والوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو اے ہی

پیر کے روز امریکہ بھر میں مارٹن لوتھر کنگ جونئیر کی سالگرہ کا دن منایا گیا ۔ اس وفاقی تعطیل کے موقع پرشہری حقوق کے ممتاز مقتول راہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے امریکہ بھر میں پریڈیں اور تقریبات ہوئیں۔

پیر کی صبح سینکڑوں لوگ کولمبیا کے زیان ببپٹسٹ چرچ میں اکٹھے ہوئےجو ساؤتھ کیرولائنا میں 19ویں صدی کا سیاہ فاموں کا ایک تاریخی چرچ ہے ۔

جب چرچ میں موسیقی شروع ہوئی تو حاضرین نے اس کی دھن کے ساتھ مل کر سیاہ فاموں کے قومی ترانے کے طور پر معروف ایک گیت، "لفٹ ایوری وائس اینڈ سنگ"، گایا ۔

ساؤتھ کیرولائنا کی سیاہ فام تاریخ میں اہمیت

اس 17 مارچ 1963 کی فائل فوٹو میں، ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ جونیئر اور ان کی اہلیہ، کوریٹا سکاٹ کنگ، اپنے چار بچوں میں سے تین کے ساتھ اپنے اٹلانٹا،کے گھر میں ں۔ بائیں سے ہیں: مارٹن لوتھر کنگ ، 5، ڈیکسٹر سکاٹ، 2، اور یولینڈا ڈینس، 7۔
اس 17 مارچ 1963 کی فائل فوٹو میں، ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ جونیئر اور ان کی اہلیہ، کوریٹا سکاٹ کنگ، اپنے چار بچوں میں سے تین کے ساتھ اپنے اٹلانٹا،کے گھر میں ں۔ بائیں سے ہیں: مارٹن لوتھر کنگ ، 5، ڈیکسٹر سکاٹ، 2، اور یولینڈا ڈینس، 7۔

ساؤتھ کیرو لائنا جو کسی زمانے میں غلام بنائے جانے والے لوگوں کی ان کے ملکوں سے لائے جانے کی ایک بڑی عالمی بندر گاہ تھی، وہ مقام ہے جہاں 1861 میں امریکی خانہ جنگی کا پہلا مرحلہ شروع ہوا تھا۔

جنگ کے بعد جم کرو قوانین کے تحت، ریاست کے اسکولوں اور عوامی مقامات کو الگ تھلگ کر دیا گیا تھا۔ جب کہ سیاہ فام لوگوں کو بڑے پیمانےپر ووٹنگ اور منتخب عہدے پر خدمات انجام دینے سے خارج کر دیا گیا تھا۔

کنگ جونئیر سے منسلک تحریک ، این اے اے سی پی اور دوسروں نے جم کرو سسٹم کی منسوخی پر دباؤ ڈالنے کے لیے غیر متشدد مظاہرے کیے۔ تاہم ابھی تک امریکہ کے بیشتر حصے میں اقتصادی عدم مساوات مسلسل غالب ہے ۔

وفاقی حکومت کی جانب سےساٹھ سال قبل ساؤتھ کیرولائنا کو سیاہ فاموں کی قانونی سیگری گیشن ختم کرنے پر مجبور کرنے کی شروعات سے اب تک ریاست میں 24 فیصد سیاہ فام رہائشی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں جب کہ ساؤتھ کیرو لائنا کے سفید فاموں میں یہ شرح 10 فیصد ہے ۔

مارٹن لوتھر کنگ جونئیر ڈے کی تعطیل کی تاریخ

امریکہ: مارٹن لوتھر کنگ جونئیر کی یاد میں قومی دن

امریکہ بھر میں شہری آزادی کے علمبردار آنجہانی راہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کا یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔
1/8 امریکہ بھر میں شہری آزادی کے علمبردار آنجہانی راہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کا یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔
مارٹن لوتھر کو 1964ء میں نوبل امن انعام دیا گیا اور اسی سال صدر لنڈن جانسن نے تاریخی شہری آزادیوں کے ایک بل پر دستخط کیے۔
2/8 مارٹن لوتھر کو 1964ء میں نوبل امن انعام دیا گیا اور اسی سال صدر لنڈن جانسن نے تاریخی شہری آزادیوں کے ایک بل پر دستخط کیے۔
مارٹن لوتھرکنگ نے 1963ء میں واشنگٹن کی طرف مارچ کرنے کے دوران اپنی تقریر میرا ایک خواب ہے سے لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔
3/8 مارٹن لوتھرکنگ نے 1963ء میں واشنگٹن کی طرف مارچ کرنے کے دوران اپنی تقریر میرا ایک خواب ہے سے لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔
کنگ کو 4 اپریل 1968ء میں امریکی ریاست ٹینیسے کے شہر میمفس میں قتل کر دیا گیا تھا۔
4/8 کنگ کو 4 اپریل 1968ء میں امریکی ریاست ٹینیسے کے شہر میمفس میں قتل کر دیا گیا تھا۔
مارٹن لوتھر کنگ جونیئر 1950ء اور 1960ء کی دہائی میں شہری آزادی کی تحریکوں کی مرکزی شخصیت بنے۔
5/8 مارٹن لوتھر کنگ جونیئر 1950ء اور 1960ء کی دہائی میں شہری آزادی کی تحریکوں کی مرکزی شخصیت بنے۔
مارٹن لوتھر کنگ کے یوم پیدائش کے موقع پر امریکہ بھر میں عام تعطیل ہے۔
6/8 مارٹن لوتھر کنگ کے یوم پیدائش کے موقع پر امریکہ بھر میں عام تعطیل ہے۔
کانگریس نے 1994ء میں اس دن کو خدمات کا قومی دن قرار دیا تھا جس کا مقصد اس روز عام فلاحی منصوبوں میں امریکیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
7/8 کانگریس نے 1994ء میں اس دن کو خدمات کا قومی دن قرار دیا تھا جس کا مقصد اس روز عام فلاحی منصوبوں میں امریکیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
کنگ جونیئر 1955ء میں ایک انقلابی راہنما کی حیثیت سے ابھرے تھے جب انہوں نے بسوں میں سیاہ فاموں کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کے خلاف ریاست الباما کے شہر منٹگمری میں ایک  جلوس نکالا تھا۔
8/8 کنگ جونیئر 1955ء میں ایک انقلابی راہنما کی حیثیت سے ابھرے تھے جب انہوں نے بسوں میں سیاہ فاموں کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کے خلاف ریاست الباما کے شہر منٹگمری میں ایک  جلوس نکالا تھا۔
Previous slide
Next slide

امریکہ میں شہری حقوق اور نسلی مساوات کے لیے جدوجہد کرنے والے ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ جونیئر 15 جنوری 1929 کو پیدا ہوئے تھے لیکن اُن کی یاد میں ہر سال جنوری کے تیسرے پیر کو امریکہ میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

مارٹن لوتھر کنگ ڈے پر قومی تعطیل پہلی بار 1986 میں کی گئی تھی۔ اس کے بعد سے ہر سال اس دن ڈاکٹر کنگ کی خدمات کے اعتراف میں امریکہ بھر میں ریلیوں اور تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

کنگ جونیئر نے اس وقت سیاہ فام شہریوں کے حقوق کے لیے تحریک کا آغاز کیا تھا جب امریکہ میں ان کے خلاف نسلی تعصب عروج پر تھا۔ڈاکٹر کنگ کی پرامن تحریک نے حکومت اور اداروں کو اپنی پالیسیاں بدلنے پر مجبور کر دیا تھا۔

ا س دوران وہ امریکہ میں محروم طبقات اور مزدوروں کے احتجاج میں شریک ہوتے رہےتھے۔ وہ تین اپریل 1968 کو سینیٹری ورکرز کی ہڑتال میں شرکت کے لیے ریاست ٹینیسی پہنچے تھے جہاں چار اپریل 1968 کو شہر میمفس کے ایک ہوٹل میں اُنہیں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

اٹلانٹا میں 9 اپریل 1968 کوامریکی پادری، نسلی تفریق کے خلاف تحریک کے رہنما اور امن کے نوبل انعام یافتہ مارٹن لوتھر کنگ کی آخری رسومات کے دوران ان کا تابوت لے جانے والی گاڑی کو دو خچر کھینچ رہے ہیں۔اے ایف پی فوٹو
اٹلانٹا میں 9 اپریل 1968 کوامریکی پادری، نسلی تفریق کے خلاف تحریک کے رہنما اور امن کے نوبل انعام یافتہ مارٹن لوتھر کنگ کی آخری رسومات کے دوران ان کا تابوت لے جانے والی گاڑی کو دو خچر کھینچ رہے ہیں۔اے ایف پی فوٹو

لورین ہوٹل کو جہاں مارٹن لوتھر کنگ رہائش پذیر تھے اب سول رائٹس میوزیم کا حصہ بنا دیا گیا ہے اور ہر سال وہاں اُن کی یاد میں تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر کنگ جونیئر کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں 1964 میں امن کے نوبیل انعام سے بھی نوازا گیا۔

اس رپورٹ کا مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے۔

This item is part of

فورم

XS
SM
MD
LG