رسائی کے لنکس

وال مارٹ اس سال دس ہزار نئے روزگار فراہم کرے گا

امریکی انتخابات میں مسٹر ٹرمپ کی کامیابی کے بعد متعدد امریکی کمپنیوں، خاص طور پر موٹر ساز کمپنیوں نے یہ اعلان کیا ہے کہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مصنوعات کی پرچون فروخت کی ایک بہت بڑی چین وال مارٹ نے کہا ہے کہ اس سال امریکہ میں اس کے اسٹوروں میں دس ہزار نئے روزگار فراہم کیے جائیں گے۔

وال مارٹ کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ وہ اپنے 59 اسٹوروں میں انٹرنیٹ کے ذریعے مصنوعات کی فروخت کا کاروبار شروع کرنے اور ان میں توسیع کے ذریعے کررہا ہے۔

کمپنی کے ترجمان لورنزو لوپیز نے کہا یہ ملازمتیں کل وقتی اور مستقل بنیاد پر فراہم کی جائیں گی۔

امریکہ میں اس کمپنی کے ملازمين کی تعداد تقریباً 15 لاکھ ہے۔

وال مارٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی نجی شعبے میں امریکہ بھر میں سب سے زیادہ ملازمتیں فراہم کرتی ہے۔

امریکی انتخابات میں مسٹر ٹرمپ کی کامیابی کے بعد متعدد امریکی کمپنیوں، خاص طور پر موٹر ساز کمپنیوں نے یہ اعلان کیا ہے کہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران روزگار ملک سے باہر لے جانے والی کمپنیوں پر نکتہ چینی کرتے رہے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG