رسائی کے لنکس

جنوبی وزیرستان کے مرکزی قصبے میں یوم پاکستان پر مظاہرہ


영국 정부가 신종 코로나바이러스 감염증(COVID-19) 확산 방지를 위해 이동제한령을 내린 가운데 런던 세인트토마스 병원 앞에서 경찰이 복음을 전하고 있는 남성에게 말을 걸고 있다.
영국 정부가 신종 코로나바이러스 감염증(COVID-19) 확산 방지를 위해 이동제한령을 내린 가운데 런던 세인트토마스 병원 앞에서 경찰이 복음을 전하고 있는 남성에게 말을 걸고 있다.

شمیم شاہد

قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے مرکزی انتظامی قصبے وانا میں یوم پاکستان کے موقع پر فاٹا سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام ایک احتجاجي مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں وانا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلیوں نے شرکت کی

دو درجن سے زائد گاڑیوں میں سوار قبائلی پہلے جلوس کی شکل وانا کے رستم اور دیگر بازاروں میں گئے جہاں پر انہوں نے قبائلیوں کو درپیش سیکیورٹی اور انتظامی مسائل کے فوری حل کے حق میں نعرے لگوائے۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور پختون تحفظ تحریک کے سربارہ منظور پشتین کی تصاویر اٹھار رکھی تھی ۔ وانا کے رستم بازار میں مظاہرین سے فاٹا سیاسی اتحاد جنوبی وزیرستان کے سربراہ عارف وزیر، قومی وطن پارٹی جنوبی وزیرستان کے صدر اصغر وزیر اور دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا۔

عارف وزیر نے کہا کہ پختون دہشت گردی کے نام پر جاری جنگ سے تنگ آ ہیں۔ اس جنگ میں دہشت گردوں کی بجائے نہ صرف بے گناہ لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے بلکہ پختونخوا بالخصوص قبائلیوں پر زندگی تنگ کی جار ہی ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ کے نام پر پختونوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہے اور ان کو اپنے گھروں تک نہیں چھوڑا جا رہا ہے۔

قومی وطن پارٹی کے رہنما اصغر وزیر نے کہا کہ قبائل آئین اور قانون کے مطابق دیگر شہریوں کے برابر حقوق مانگتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کو اس ملک کے شہری تسلیم کیا جائے کیونکہ ان کے آباؤ اجداد بھی آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والوں میں شامل تھے۔

XS
SM
MD
LG