رسائی کے لنکس

امریکہ نےایبٹ آباد آپریشن پرپاکستان کا اعتراض مسترد کردیا


امریکہ نےایبٹ آباد آپریشن پرپاکستان کا اعتراض مسترد کردیا
امریکہ نےایبٹ آباد آپریشن پرپاکستان کا اعتراض مسترد کردیا

امریکہ اور پاکستان کئی ایک سطح پر مشاورت کر رہے ہیں تاکہ اِس بات کا تعین کیا جاسکے کہ اتنے عرصے سے پاکستان میں رہ کر بن لادن کیونکر پکڑے جانے سے بچا رہا

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کےلیےپاکستانی سرزمین پر چھاپہ مارنے کے معاملے پرامریکہ معذرت نہیں کرے گا۔

ترجمان جے کارنی نے کہا کہ صدر براک اوباما سمجھتے ہیں کہ اُنھیں دنیا کےمطلوب ترین دہشت گرد کوپکڑنے کےلیے کارروائی کرنے کا ’حق اور ضرورت‘ تھی۔

اِس سے قبل، پاکستانی وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے انتباہ کیا کہ پاکستانی سرزمین پر یکطرفہ اقدام کرنے کے سخت نتائج برآمد ہوں گے۔

کارنی نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی تشویش سمجھ سکتا ہے اور اسلام آباد کے ساتھ تعاون امریکہ کی سلامتی کے مفادات کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور پاکستان کئی ایک سطح پر مشاورت کر رہے ہیں تاکہ اِس بات کا تعین کیا جاسکے کہ اتنے عرصے سے پاکستان میں رہ کر بن لادن کیونکر پکڑے جانے سے بچا رہا۔

XS
SM
MD
LG