رسائی کے لنکس

رواں برس حج کے لیے عازمین کا انتخاب کس طرح کیا گیا؟

کرونا وائرس کی وجہ سے حالیہ دہائیوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ دیگر ممالک کے لاکھوں عازمین کو حج کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔ (فائل فوٹو)
کرونا وائرس کی وجہ سے حالیہ دہائیوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ دیگر ممالک کے لاکھوں عازمین کو حج کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔ (فائل فوٹو)

سعودی عرب نے رواں برس محدود تعداد میں عازمین کو حج کی اجازت دی ہے جس کے بعد یہ سوال یقیناََ آپ کے ذہن میں بھی گردش کر رہا ہوگا کہ ان افراد کا انتخاب آخر کیسے کیا گیا ہے؟

حج دنیا میں ہونے والے بڑے انسانی اجتماعات میں سے ایک ہے۔ لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے حالیہ دہائیوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ دیگر ممالک کے لاکھوں عازمین کو حج کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سعودی حکام نے مکہ میں مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد الحرام میں عبادات کو محدود کر دیا تھا۔ لیکن اس کے باوجود سعودی عرب میں مقیم ہزاروں افراد نے حج کے لیے درخواستیں ارسال کی تھیں۔ جن میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے 10 ہزار افراد کا انتخاب کیا گیا ہے۔

سعودی حکومت نے سعودی عرب میں مقیم 160 ممالک کے شہریوں سے بھی آن لائن درخواستیں طلب کی تھیں اور کہا تھا کہ رواں برس منتخب ہونے والے 70 فی صد عازمینِ حج غیر ملکی تارکین وطن ہوں گے۔

اس سال حج کے لیے منتخب ہونے والے افراد میں دارالحکومت ریاض میں مقیم اردن کے ایک 29 سالہ انجینئر اور ان کی 26 سالہ اہلیہ بھی شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حج کے لیے اس قدر زیادہ درخواستیں آئی تھیں کہ ہمیں ایک فی صد بھی امید نہیں تھی کہ رواں برس حج کے لیے ہمارا انتخاب ہو گا۔

ان کے بقول قرعہ اندازی میں حج کے لیے منتخب ہونے پر جہاں وہ حیرت کا شکار ہوئے وہیں انہیں بہت زیادہ خوشی بھی ہوئی۔

شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے حج کے لیے منتخب ہوجانے سے متعلق سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ بھی اس وجہ سے ڈیلیٹ کردی کہ کہیں اس بنیاد پر ان کی درخواست مسترد نہ کردی جائے۔

ریاض میں ہی مقیم نائیجیریا کے ناصر بھی اپنے انتخاب پر بہت خوش ہیں اور اس بار حج کی اجازت کو 'گولڈن ٹکٹ' سے تشبیہہ دیتے ہیں۔

مناسک حج : تصویری جھلکیاں

مناسک حج کی ادائیگی اسلامی مہینے کی آٹھ تاریخ سے 12 تاریخ تک جاری رہتی ہے۔ اس دوران عازمین حج میدان عرفات میں جمع ہوتے ہیں جو مکہ کے قریب واقع ہے۔

1/15 مناسک حج کی ادائیگی اسلامی مہینے کی آٹھ تاریخ سے 12 تاریخ تک جاری رہتی ہے۔ اس دوران عازمین حج میدان عرفات میں جمع ہوتے ہیں جو مکہ کے قریب واقع ہے۔

عازمین حج کے دوران اس مقام پر بھی ضرور جاتے ہیں جہاں پیغمبر اسلام نے پہلا اور آخری خطبہ حج دیا تھا۔ اس مقام پر لاکھوں عازمین جمع ہوتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں ساتھ ہی دعائیں بھی مانگی جاتی ہیں۔
2/15 عازمین حج کے دوران اس مقام پر بھی ضرور جاتے ہیں جہاں پیغمبر اسلام نے پہلا اور آخری خطبہ حج دیا تھا۔ اس مقام پر لاکھوں عازمین جمع ہوتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں ساتھ ہی دعائیں بھی مانگی جاتی ہیں۔
میدان عرفات میں قیام کے دوران عازمین دعائیں مانگتے ہیں۔ قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے اور نمازیں پڑھی جاتی ہیں۔

3/15 میدان عرفات میں قیام کے دوران عازمین دعائیں مانگتے ہیں۔ قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے اور نمازیں پڑھی جاتی ہیں۔

میدان عرفات پہاڑوں کے درمیان واقع ہے۔ یہاں عازمین خطبہ جج سنتے اور رات کو قیام کرتے ہیں۔

4/15 میدان عرفات پہاڑوں کے درمیان واقع ہے۔ یہاں عازمین خطبہ جج سنتے اور رات کو قیام کرتے ہیں۔

حج دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک ہے۔ یہ اسلام کا پانچواں رکن ہے اور حج کی استطاعت رکھنے والے ہر مسلمان پر فرض ہے۔

5/15

حج دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک ہے۔ یہ اسلام کا پانچواں رکن ہے اور حج کی استطاعت رکھنے والے ہر مسلمان پر فرض ہے۔

رواں سال 20 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کر رہے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق دنیا کے متعدد ممالک سے ہے۔

6/15

رواں سال 20 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کر رہے ہیں جن میں اکثریت کا تعلق دنیا کے متعدد ممالک سے ہے۔

منیٰ مکّہ کے قریب پتھریلے پہاڑوں کے درمیان واقع ایک تنگ وادی ہے۔ یہاں ہر سال عازمین حج کے قیام کے لیے وسیع پیمانے پر خیمہ بستی قائم کی جاتی ہے۔
7/15 منیٰ مکّہ کے قریب پتھریلے پہاڑوں کے درمیان واقع ایک تنگ وادی ہے۔ یہاں ہر سال عازمین حج کے قیام کے لیے وسیع پیمانے پر خیمہ بستی قائم کی جاتی ہے۔

عازمین کو گروپس کی شکل میں منیٰ جانا ہوتا ہے، منیٰ تک کا سفر پیدل بھی طے کیا جاسکتا ہے اور  بسوں کے ذریعے بھی۔

8/15

عازمین کو گروپس کی شکل میں منیٰ جانا ہوتا ہے، منیٰ تک کا سفر پیدل بھی طے کیا جاسکتا ہے اور  بسوں کے ذریعے بھی۔

منیٰ میں اس سال تین لاکھ 50 ہزار خیمے لگائے گئے ہیں جو ایئر کنڈیشنڈ ہونے کے ساتھ ساتھ فائر پروف بھی ہیں۔

9/15

منیٰ میں اس سال تین لاکھ 50 ہزار خیمے لگائے گئے ہیں جو ایئر کنڈیشنڈ ہونے کے ساتھ ساتھ فائر پروف بھی ہیں۔

خانہ کعبہ جو سعودی عرب کے شہر مکہ میں واقع مسجد الحرام کے صحن میں موجود ہے۔ اس مسجد میں 25 لاکھ سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی مسجد شمار ہوتی ہے۔

10/15
خانہ کعبہ جو سعودی عرب کے شہر مکہ میں واقع مسجد الحرام کے صحن میں موجود ہے۔ اس مسجد میں 25 لاکھ سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی مسجد شمار ہوتی ہے۔
عازمین خانہ کعبہ کے گرد چکر لگا رہے ہیں جسے طواف کہا جاتا ہے اور ایک طواف سات چکروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اسی دوران خانہ کعبہ کے ایک کونے میں نصب سنگ 'اسود' کا بوسہ بھی لیا جاتا ہے۔ طواف اسی کونے سے شروع ہوتا ہے اور اسی کونے پر آکر ختم ہوتا ہے۔
11/15 عازمین خانہ کعبہ کے گرد چکر لگا رہے ہیں جسے طواف کہا جاتا ہے اور ایک طواف سات چکروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اسی دوران خانہ کعبہ کے ایک کونے میں نصب سنگ 'اسود' کا بوسہ بھی لیا جاتا ہے۔ طواف اسی کونے سے شروع ہوتا ہے اور اسی کونے پر آکر ختم ہوتا ہے۔
حج کے موقع پر غلاف کعبہ بھی تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ تبدیلی سے کچھ پہلے پرانا غلاف اونچا کردیا جاتا ہے۔ یہاں عازمین گڑگڑا کر دعائیں مانگتے اور عبادت کرتے ہیں۔
12/15 حج کے موقع پر غلاف کعبہ بھی تبدیل کیا جاتا ہے جبکہ تبدیلی سے کچھ پہلے پرانا غلاف اونچا کردیا جاتا ہے۔ یہاں عازمین گڑگڑا کر دعائیں مانگتے اور عبادت کرتے ہیں۔
مقام ابراہیم جو سنہری جالیوں اور شیشے سے بنے پلر میں نصب ہے۔ اس مقام کو ایک اور پیغمبر اسلام حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے کی مدد سے تعمیر کیا تھا، اسی لیے یہ مقام انہی کے نام سے منسوب ہے۔
13/15 مقام ابراہیم جو سنہری جالیوں اور شیشے سے بنے پلر میں نصب ہے۔ اس مقام کو ایک اور پیغمبر اسلام حضرت ابراہیم نے اپنے بیٹے کی مدد سے تعمیر کیا تھا، اسی لیے یہ مقام انہی کے نام سے منسوب ہے۔
حج کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جاتے ہیں۔ کلوز سرکٹ کیمروں سے مسجد کے کونے کونے کی نگرانی کی جاتی ہے۔ ہزاروں پولیس اہلکار عازمین کی خدمت اور رہنمائی کے لیے ہر جگہ موجود ہوتے ہیں۔
14/15 حج کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جاتے ہیں۔ کلوز سرکٹ کیمروں سے مسجد کے کونے کونے کی نگرانی کی جاتی ہے۔ ہزاروں پولیس اہلکار عازمین کی خدمت اور رہنمائی کے لیے ہر جگہ موجود ہوتے ہیں۔
سکیورٹی اور نگرانی کے کاموں میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ فرائض انجام دیتی ہیں۔ ایک سکیورٹی اہلکار کے مطابق انہیں اللہ کے گھر آئے ہوئے مہمانوں کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔

15/15 سکیورٹی اور نگرانی کے کاموں میں خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ فرائض انجام دیتی ہیں۔ ایک سکیورٹی اہلکار کے مطابق انہیں اللہ کے گھر آئے ہوئے مہمانوں کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔

Previous slide
Next slide

ناصر نے 'اے ایف پی' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے احساسات کو بیان کرنا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال حج کے لیے سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے ممالک کے شہریوں کا کوٹا مخصوص ہوتا ہے۔ اس مخصوص کوٹے کے تحت حج کے لیے مکہ آنے والے عازمین کا انتخاب بیشتر ملکوں میں قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ گزشتہ برس 25 لاکھ کے قریب افراد نے حج کیا تھا جن کا تعلق دنیا کے لگ بھگ 200 ملکوں سے تھا۔

کرونا کی وبا کے زور پکڑ جانے کے بعد سعودی حکام نے پہلے کہا تھا کہ رواں برس حج کے لیے صرف ایک ہزار افراد کو اجازت دی جائے گی۔ البتہ مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اب 10 ہزار کے قریب افراد کو حج کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ حج کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے اور کئی افراد اپنی مسترد ہونے والی درخواستوں کے اسکرین شاٹس لگا کر سوال کر رہے ہیں کہ ان کی درخواست مسترد ہونے کی کیا وجوہات ہیں؟

بعض خواتین نے جن میں بیوائیں بھی شامل ہیں کہا ہے کہ ان کی درخواستیں شاید اس وجہ سے مسترد کی گئی ہیں کیوں کہ ان کے ہمراہ کوئی مرد محرم نہیں تھا۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین یہ سوال بھی کر رہے ہیں کہ کیا اس بار حج کے لیے سفارت کاروں، کاروباری شخصیات یا شاہی خاندان کے افراد کو بھی اجازت دی گئی ہے یا نہیں؟

سعودی وزارتِ حج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شہریوں میں سے ان افراد کو حج کے لیے منتخب کیا گیا ہے جن کا تعلق فوج سے ہے یا وہ صحت کے ماہرین ہیں اور کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس کے پیشِ نظر خانۂ کعبہ میں خصوصی انتظامات
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:14 0:00

تاہم حکومت نے یہ اعداد و شمار جاری نہیں کیے کہ کتنے غیر ملکیوں نے حج کے لیے درخواست دی اور ان کے انتخاب کے لیے قرعہ اندازی کس طرح کی گئی۔

اس معاملے پر برطانیہ کے 'رائل یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوٹ' سے وابستہ ماہر عمر کریم کہتے ہیں کہ سعودی حکام نے سارے معاملے کو اس لیے مخفی اور مبہم رکھا ہے کیوں کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے۔

ان کے بقول اس عمل کو عوام کی نظروں سے دور رکھنے کا مقصد بھی یہ ہے کہ اس بارے میں کم سے کم شور ہو کہ حج کے لیے کسے اور کس بنیاد پر منتخب کیا گیا۔

سعودی خبر رساں ادارے 'عرب نیوز' کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی کوشش ہو گی کہ کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتِ حال میں عازمین کے مابین سماجی دوری برقرار رہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکام نے حج کے لیے منتخب افراد کو پہلے ہی ایک ہفتے کے لیے اپنے اپنے گھروں میں خود کو قرنطینہ کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔

یہ عازمین سات دن تک قرنطینہ کے بعد حج کے مناسک میں شریک ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG