رسائی کے لنکس

سابق امریکی صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال مگر وہ ٹویٹ کیوں نہیں کر رہے؟


فائل فوٹو
فائل فوٹو

2021 میں صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ امریکی دارالحکومت میں ہونے والی چھ جنوری کی بدامنی کے بعد متشدد رویوں کو ہوا دینے کے الزام کے ساتھ بند کردیا گیا تھا۔ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے جو بارہا اس پابندی پر تنقید بھی کر چکے ہیں، چند روز قبل اپنے پرسنل اکاؤنٹ پر ایک پول کے ذریعے عوام سے رائے مانگی کہ کیا سابق صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال ہونا چاہیے۔ 15 ملین سے کچھ زیادہ لوگوں نے اس پول میں حصہ لیا اور51 اعشاریہ8 فیصد نے اکاؤنٹ بحال کرنے کے حق میں رائے دی۔ اس کے بعد ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اکاؤنٹ بحال کرنے کا اعلان کیا۔

اس اکاؤنٹ کی بحالی کا فیصلہ انہی دنوں ہوا جب سابق صدر ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ مگر صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر آنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا وہ ایلون کو پسند کرتے ہیں مگر ٹوئٹر میں بہت سے مسائل ہیں اور انہیں وہاں واپس آنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

سابق صدر ٹرمپ نے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے محروم ہو جانے کے بعد اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کیا جس کا نام ٹرتھ سوشل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کی ٹرتھ سوشل پر صدر ٹرمپ کے فالوورز 4 اعشاریہ 6 ملین ہیں جب کہ ٹوئٹر پر ان کی فالوونگ 88 ملٰین ہے تو پھر ٹرمپ اپنی اتنی بڑی آڈینس سے مخاطب کیوں نہیں ہو رہے؟۔

ٹوئٹر پر نہ آنے کی وجوہات بہت دلچسپ ہیں

پہلی وجہ تو یہ کہ صدر ٹرمپ کے ٹرتھ سوشل کے کانٹریکٹ کے مطابق وہ کوئی بھی ایکسکلوسیو پوسٹ پہلے چھ گھنٹے کے لیے ٹرتھ سوشل پر رکھیں گے، پھر کہیں اور شیئر کر پائیں گے۔ البتہ سیاسی پیغامات، فنڈ ریزنگ کالزوغیرہ وہ کبھی بھی، کہیں بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔ سو شاید اب وہ پہلے سی رفتار سے ٹوئٹراستعمال نہیں کر پائیں گے۔ لیکن اس سے بھی اہم معاملہ صدر ٹرمپ کے پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل کے معاشی مستقبل کا ہے۔

ٹرمپ ٹوئٹر پر بحال، مگر ٹوئٹ کیوں نہیں کرتے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:14 0:00

ٹرتھ سوشل کی مالک کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کو پبلک کرنے کے لیے، ڈیجیٹل ورلڈ نامی کمپنی کے ساتھ اشتراک کے اہم معاہدے کو کئی معاشی اور قانونی چیلنجز کا سامنا ہے۔

اس معاہدے کی تکمیل کی تاریخ ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے مگر اس عرصے میں ٹرتھ سوشل کا بہتر پرفارم کرنا بھی ضروری ہے تاکہ اس پلیٹ فارم کو ضروری فنڈز حاصل ہو سکیں۔

صدر ٹرمپ ٹوئٹر پر اپنے لاکھوں فینز اور ٹرتھ سوشل پر لاکھوں ڈالرکی سرمایہ کاری میں سے کس کا انتخاب کریں گے؟اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا۔

XS
SM
MD
LG