رسائی کے لنکس

سرینا ولیمز کی تین سال بعد بڑی کامیابی، آکلینڈ کلاسک جیت لیا


امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمر نے آگلینڈ کلاسک میں اپنی ہم وطن کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دے دی۔

اس سے ساتھ ہی وہ 2017 میں آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد پہلا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

یہی نہیں بلکہ اتوار کو ہونے والے اس میچ میں کامیابی کے بعد وہ کیرولین وزنییا کے ساتھ ڈبلز فائنل میں بھی پہنچ گئی ہیں جہاں ان کا مقابلہ امریکی جوڑی ایشیاء محمد اور ٹیلر ٹاؤن سینڈ سے ہوگا۔

سرینا کو ملنے والی اس کامیاب سے انہیں 73 واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل بھی تین سال بعد ان کے نام ہوگیا۔

وہ 2017 میں آسٹریلین اوپن میں فتح کے ساتھ 23 واں گرینڈ سلم ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی تھیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ڑائٹرز کا کہنا ہے کہ اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سرینا ولیمز کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصے بعد کامیابی پر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے۔ جیسکا بہت اچھی کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مشکل حریف بھی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بہترمحسوس کررہی ہیں، انہیں ایک بڑی کامیابی کی ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں اور یہاں آکرمیں خود کو صحت مند محسوس کر رہی ہیں۔

پیگولا نے کھیل کے ابتدائی میں سرینا پر زبردست دباؤ بنائے رکھا اور صفر دو کی ابتدائی برتری حاصل کرلی تھی لیکن چار بریک پوائنٹس پر وہ سرینا کو آگے آنے سے نہ رک سکیں۔

سرینا کی کوشش ہے کہ وہ آسٹریلیا کی کھلاڑی مارگریٹ کورٹ کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ مارگریٹ نے 24 مرتبہ گرینڈ سلم جیتنے کا ریکارڈ رکھتی ہیں۔

سرینا کی ناکامیوں کا ذکر کریں تو وہ میلبورن میں اپنی بڑی بہن وینس کے خلاف چار چھ، چار چھ سے دو ومبلڈن اور دو امریکی اوپن ٹائٹل میں ہار چکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG