رسائی کے لنکس

’ وزن گھٹا کر ڈاکٹر کے پاس جاؤں گی‘


واشنگٹن میں خواتین ایک فلمی کردار ہینڈ میڈز کے کاسٹیوم میں ری پبلیکن پارٹی کی ہیلتھ کیئر تجاویز کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہیں۔ 17 جون 2017

اس جائزہ رپورٹ میں 1011 خواتین سے سوالات کیے۔ 63 فی صد عورتوں نے یہ اعتراف کیا وہ میڈیکل چیک اپ کرانے کو زیادہ اہمیت نہیں دیتیں اور بعض أوقات تو ڈاکٹر کے ساتھ اپائمنٹ کے باوجود نہیں جاتیں۔

بہت سی امریکی خواتین، اپنی صحت خصوصاً دل کے امراض کے چیک اپ کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانے سے احتراز کرتی ہیں، جو امریکی خواتین کی ہلاکت کا ایک بڑا سبب ہے۔

خواتین کی صحت سے متعلق ایک تازہ جائزہ رپورٹ اپنے اندر کئی دلچسپ پہلو لیے ہوئے ہے۔

کئی خواتین نے اپنے میڈیکل چیک اپ کے لیے نہ جانے کی یہ حیران کن وجہ بتائی کہ وہ یہ چاہتی ہیں کہ ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے اپنا چند پاؤنڈ وزن گھٹا لیں۔

امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے جریدے میں شائع ہونے والے سروے سے یہ پتا چلتا ہے کہ انٹرویو کی جانے والی 45 فی صد خواتین کو سرے سے ہی یہ علم نہیں تھا کہ سب سے زیادہ عورتیں دل کے امراض سے ہلاک ہوتی ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ پچھلے ایک سال کے دوران وہ اپنے چیک اپ کے لیے ڈاکٹر کے پاس گئی تھیں تو صرف 40 فی صد کا جواب ہاں میں تھا۔

اس جائزہ رپورٹ میں 1011 خواتین سے سوالات کیے۔ 63 فی صد عورتوں نے یہ اعتراف کیا وہ میڈیکل چیک اپ کرانے کو زیادہ اہمیت نہیں دیتیں اور بعض أوقات تو ڈاکٹر کے ساتھ اپائمنٹ کے باوجود نہیں جاتیں۔

45 فی صد خواتین نے بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹر کے ساتھ اپنا طے شدہ وقت اس لیے منسوخ یا ملتوی کر دیا کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ پہلے اپنا کچھ وزن گھٹانے کا بندوبست کر لیں۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی سی ای او ننسی براؤن کا کہنا ہے کہ یہ رویہ حیران کن نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین اس حقیقت سے آگاہ نہیں ہیں ہر سال میں ہر تین میں ایک خاتون کی ہلاکت کا سبب دل کا کوئی مرض ہوتا ہے۔ یہ تعداد عورتوں میں سرطان کی تمام اقسام سے مرنے والی خواتین کی مجموعی تعداد سے زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دل کی 80 فی صد بیماریوں اور اسٹروک کو باقاعدگی سے چیک اپ اور بروقت علاج کے ذریعے روکا جا سکتا ہے، لیکن بدقسمتی سے معالج بھی کچھ زیادہ پروا نہیں کرتے۔ 300 سو ڈاکٹروں سے انٹرویوز سے پتا چلا کہ صر ف 39 فی صد ڈاکٹر خواتین کا چیک اپ کرتے وقت دل کے ممکنہ امراض کی طرف دھیان دیتے ہیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG