رسائی کے لنکس

logo-print

سیاحت کے لیے پاکستان جنوبی ایشیا کا سب سے کم پسند کیا جانے والا ملک‬


ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق رواں سال سیاحوں کی سب سے زیادہ توجہ اسپین نے حاصل کی ہے۔ بارسلونا کے ساحل پر سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے — فائل فوٹو

ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) نے اپنی ایک رپورٹ میں سیاحت کے لیے بہترین ممالک کی فہرست جاری کردی ہے۔ دنیا کے 10 پُرکشش سیاحتی ممالک میں سے سات یورپ میں ہیں۔

ڈبلیو ای ایف کی 2019 کی رپورٹ کے مطابق اسپین سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے والا دنیا کا سر فہرست ملک ہے۔ جبکہ فرانس دوسرے، جرمنی تیسرے اور جاپان چوتھے نمبر پر ہے۔


خیال رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم نے یہ رپورٹ ممالک کی معاشی صورت حال، امن و عامہ، انفرا اسٹرکچر، صحت کی سہولیات، افرادی قوت اور دیگر عناصر کو مدّنظر رکھ کر ترتیب دی ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم ہر دو سال بعد یہ رپورٹ جاری کرتا ہے۔ جس نے اپنی رپورٹ میں جنوبی ایشیا کے 5 ممالک شامل کیے ہیں۔ جن میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اسپین 2015 سے اس فہرست میں سرفہرست ہے۔ جس کی وجہ وہاں سیاحوں کے لیے بہترین قدرتی اور ثقافتی کشش رکھنے والے ذرائع ہیں۔

اسپین کے ساحل سیاحوں کی کشش کا سبب بنتے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ بہترین انفراسٹرکچر بھی سیاحوں کی تسلی کا باعث ہے۔

گزشتہ 10 برسوں میں اسپین نے سڑکوں کی تعمیر، ریلوے نظام کی بہتری اور اعلیٰ انتظامات کے حامل ایئر پورٹس بنانے ہیں جن پر کروڑوں یوروز خرچ کیے ہیں۔ اسپین کے مجموعے جی ڈی پی میں سیاحت کا حصہ پانچ فی صد سے زائد ہے۔

سال 2019 میں اسپین سیاحوں کی توجہ کرنے والا دنیا کا سر فہرست ملک ہے (بارسلونا، اسپین - فائل فوٹو)
سال 2019 میں اسپین سیاحوں کی توجہ کرنے والا دنیا کا سر فہرست ملک ہے (بارسلونا، اسپین - فائل فوٹو)

ورلڈ اکنامک فورم نے بہترین سیاحتی ممالک کی رپورٹ مرتب کرتے ہوئے سات پوائنٹس مقرر کیے تھے۔ جبکہ اولین چار ممالک نے 4.5 پوائنٹس حاصل کیے۔ عالمی سطح پر اوسط پوائنٹس 8.3 ہیں۔

رپورٹ میں امریکہ 3.5 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، برطانیہ 2.5 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے جبکہ آسٹریلیا 1.5 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کی جارہ کردہ فہرست کے مطابق فرانس سیاحت کے لیے پسندیدہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے (فائل فوٹو)
ورلڈ اکنامک فورم کی جارہ کردہ فہرست کے مطابق فرانس سیاحت کے لیے پسندیدہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے (فائل فوٹو)

اسی طرح یورپی ملک اٹلی آٹھویں، کینیڈا نویں اور سوئٹزر لینڈ کا نمبر دسواں ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی رینکنگ بھی بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ رواں برس جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان گزشتہ 10 سال میں سب سے اچھی رینکنگ پر موجود ہے جو کہ 140 ممالک میں 121 ویں نمبر پر ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق امریکہ پانچویں نمبر پر ہے۔ (ڈیتھ واٹر نیشنل پارک، کیلیفورنیا - فائل فوٹو)
ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق امریکہ پانچویں نمبر پر ہے۔ (ڈیتھ واٹر نیشنل پارک، کیلیفورنیا - فائل فوٹو)

ورلڈ اکنامک فورم کی 2017 کی رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ 124، 2015 کی رپورٹ میں 125ویں، 2013 کی رپورٹ میں 122ویں جبکہ 2011 کی رپورٹ میں 125ویں نمبر پر تھی۔

جنوبی ایشیا میں دیگر ممالک پاکستان کے مقابلے میں سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے میں بہت آگے ہیں۔

سوئٹزر لینڈ فہرست کے مطابق دسویں نمبر پر ہے (انٹر لیکن، سوئٹزرلینڈ - فائل فوٹو)
سوئٹزر لینڈ فہرست کے مطابق دسویں نمبر پر ہے (انٹر لیکن، سوئٹزرلینڈ - فائل فوٹو)

بھارت، ورلڈ اکنامک فورم کی 2011 کی رپورٹ میں 68 ویں نمبر پر تھا اور وقت گزرنے کے ساتھ اس کی رینکنگ میں بہتری آرہی ہے۔ 2013 میں بھارت کی پوزیشن 65ویں نمبر پر آئی۔ اسی طرح 2015 میں اس کی پوزیشن 52 ہوئی اور 2017 میں وہ 40ویں نمبر پر تھا۔

ورلڈ اکنامک فورم کی 2019 کی رپورٹ میں بھارت سیاحوں کے لیے پرکشش ممالک کی رینکنگ میں 34ویں نمبر پر ہے۔

رواں برس جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان گزشتہ 10 سال میں سب سے اچھی رینکنگ پر موجود ہے (مالم جبہ، سوات - فائل فوٹو)
رواں برس جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان گزشتہ 10 سال میں سب سے اچھی رینکنگ پر موجود ہے (مالم جبہ، سوات - فائل فوٹو)

جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کا جائزہ لیا جائے تو 2019 کی رپورٹ میں سری لنکا 77، نیپال 102 اور بنگلہ دیش 120ویں نمبر پر ہیں۔

2019 کی رپورٹ میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ آئندہ 10 سال میں سیاحت کے شعبے میں مزید وسعت آئے گی اور ممالک کی معیشت میں سیاحت کا بڑا حصہ ہوگا۔ تاہم اس کے لیے سہولیات، انفرااسٹرکچر اور امن و عامہ کو اہم قرار دیا گیا ہے۔

ڈبلیو ای ایف کی رپورٹ میں بھارت رینکنگ میں 34 ویں نمبر پر ہے۔ بھارتی شہر بنگلورکی سڑکوں پر بڑی تعداد میں سیاح نظر آتے ہیں — فائل فوٹو)
ڈبلیو ای ایف کی رپورٹ میں بھارت رینکنگ میں 34 ویں نمبر پر ہے۔ بھارتی شہر بنگلورکی سڑکوں پر بڑی تعداد میں سیاح نظر آتے ہیں — فائل فوٹو)

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG