رسائی کے لنکس

شہ سرخیوں میں رہنے والے سال 2022 کے اہم واقعات


2022 کا سال اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے ۔ اس سال کے دوران کون سے واقعات شہ سرخیوں میں رہے ، آئیے جائزہ لیتے ہیں ان واقعات کا جو سال بھر کے دوران میڈیا کا خاص موضوع بنے رہے ہیں۔ یہ واقعات اسی ترتیب کے ساتھ پیش کیے جا رہے ہیں، جب جب ان کا آغاز ہوا

روس یوکرین جنگ

24 فروری کوروس نے یوکرین پر بڑے حملے کا اغاز کیا جو آج تک جاری ہے۔ روس نیٹو میں یوکرین کی شمولیت کے خلاف ہے ۔ حملے کا مقصد یوکرین کی عسکری صلاحیت کا خاتمہ تھا۔ حکام کے مطابق اس جنگ میں تقریبً 13ا ہزار یوکرینی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

سری لنکا میں سیاسی انتشار

9 مئی کو سری لنکا میں بگڑتی معاشی صورت حال کے باعث وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے ملک بھر میں اپنی حکومت کے خلاف زبردست مظاہروں کے نتیجے میں استعفیٰ دے دیا۔ تین دن بعد رانیل وکرما سنگھے وزیر اعظم بنے۔

شنزو ابے کا قتل

8جولائی کو سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو اے کو نارا شہر میں ایک انتخابی مہم کے دوران گولی مار دی گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو قتل کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

القاعدہ کے لیڈر ایمن الظواہری ہلاک

31 اگست کو القاعدہ کے دوسرے امیر ایمن الظواہری کو افغانستان میں امریکی سی ائی اے کےایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔ ظواہری سال 2011 میں بن لادن کی پاکستان کے اندر ہلاکت کے بعد تنظیم کے سربراہ بنے تھے۔

ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال

تقریباً 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کا8 ستمبر کو اسکاٹ لینڈ میں 96 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ اس کےبعد ان کے صاحبزادے چارلس سوئم بادشاہ بن گئے۔

ایران مظاہرے

13 ستمبر کو ایران کی "اخلاقی پولیس" کی حراست میں ایک 22 سالہ ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مہسا کو حجاب کے قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر خرید لیا

دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک نے اکتوبر میں مختصر پیغام رسانی کو مقبول سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرمیں خرید لیا۔ اس معاہدے پر مہینوں سے بات چیت ہوتی رہی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا نیا مالک بننے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر کے سینکڑوں ملازمین کو برطرف کر دیا ۔

دنیا کی آبادی کا نیا ریکارڈ


اقوام متحدہ کے مطابق نومبر میں پہلی بار عالمی آبادی 8 ارب نفوس تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس صدی کے آخر تک دنیا کی آباد ی 10 ارب سے تجاوز کر جائے گی ۔

فیفا ورلڈ کپ

بین الاقوامی فٹ بال ٹورنامنٹ فیفا کا بائیسواں ورلڈ کپ 20 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں ہو رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG