رسائی کے لنکس

یمن: کار بم حملے میں 10 افراد ہلاک


یمن میں کار بم دھماکہ
یمن میں کار بم دھماکہ

سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کے روز دارالحکومت صنعا کے گورنمنٹ ہیڈکوارٹرز کے قریب ملک کے وزیر دفاع کو ہدف بنا کر کیے جانے والے کاربم دھماکے میں وزیردفاع محمد ناصر احمد محفوظ رہے

یمن کے عہدے داروں نے کہاہے کہ ملک کے وزیر دفاع کو ہدف بنا کر کیے جانے والے کاربم دھماکے میں کم ازکم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کے روز دارالحکومت صنعا کے گورنمنٹ ہیڈکوارٹرز کے قریب ہونے والے اس دھماکے میں وزیردفاع محمد ناصر احمد محفوظ رہے ۔

ہلاک ہونے والوں میں وزیرکے پانچ محافظ بھی شامل ہیں۔

کسی نے فوری طورپر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس حملے سے ایک روز پہلے حکام نے یمن میں القاعدہ نیٹ ورک کے سیکنڈ ان کمانڈکو ایک فوجی کارروائی کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

یمن کی وزارت دفاع نے پیر کے روزکہاتھا کہ سعد الشہری کو ، جو کہ سعودی عرب کا ایک شہری تھا، صوبہ حضر موت میں ایک فوجی کارروائی کے دوران کئی دوسرے عسکریت پسندوں کے ساتھ ہلاک کردیا گیا ہے۔

یمن میں قائم القاعدہ نیٹ ورک ، اور جزیرہ نما عرب کا القاعدہ گروپ جنوبی یمن میں بدستور سرگرم ہے۔ اور اس تنظیم کے عسکریت پسند یمن کے سرکاری عہدے داروں کو ہلاک کرنے کے لیے انہیں ہدف بنا کر خودکش حملے کرتے رہتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG