رسائی کے لنکس

زمبیا کے صدر ساٹا انتقال کر گئے


مائیکل ساٹا (فائل فوٹو)
مائیکل ساٹا (فائل فوٹو)

اپنے تین سالہ دور اقتدار کے لیے انھوں نے ملک کو بدعنوانی سے پاک اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر نظر رکھنے کا عزم کر رکھا تھا۔

زمبیا کے صدر مائیکل ساٹا علالت کے باعث لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

کابینہ کے سیکرٹری رونالڈ مسسکا نے بدھ کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ " جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ صدر لندن میں زیر علاج تھے۔۔وہ 28 اکتوبر کو انتقال کر گئے۔"

ان کی عمر 77 برس تھی۔ لندن میں زیر علاج آنجہانی صدر کی بیماری سے متعلق واضح معلومات دستیاب نہیں ہوسکی ہیں۔

اپنے تین سالہ دور اقتدار کے لیے انھوں نے ملک کو بدعنوانی سے پاک اور غیر ملکی سرمایہ کاری پر نظر رکھنے کا عزم کر رکھا تھا۔ ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے ملک میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا۔

ساٹا کے دوست اور ساتھیوں کے بقول وہ ایک عملی انسانی تھے۔

انھوں نے چار بار ملک کے منصب صدارت کے لیے انتخاب لڑا اور 2011ء میں انھیں کامیابی حاصل ہوئی۔

وہ کنگ کوبرا کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔ نائب صدر گے سکاٹ کے مطابق اس کی وجہ یہ تھی کہ " وہ جس کام کے پیچھے پڑ جاتے اسے پورا کرتے۔"

سکاٹ کے بقول " وہ چنگاڑھتے تھے وہ لوگوں کو جگانا پسند کرتے تھے۔ ان کی شخصیت بہت مشکل تھی لیکن جو انھیں جانتے تھے یا جو ان کے ساتھ کم کرتے تھے وہ ان کے ساتھ مخلص تھے ان سے پیار کرتے تھے۔"

عمر کے اس آخری حصے میں ان کی خراب صحت سے متعلق خبریں آتی رہتی تھیں اور وہ گزشتہ تین ماہ سے منظر عام پر نہیں تھے۔

XS
SM
MD
LG