رسائی کے لنکس

صدر زرداری رواں ہفتے شام کا دورہ کریں گے


صدر زرداری رواں ہفتے شام کا دورہ کریں گے
صدر زرداری رواں ہفتے شام کا دورہ کریں گے

صدر آصف علی زرداری آٹھ جنوری کو دو روزہ دورے پر شام روانہ ہورہے ہیں جوپاکستانی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعداس ملک کا ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق شام کے دورے کے دوران صدر زرداری اپنے ہم منصب بشار الاسد سے ملاقات میں دونوں برادرانہ ملکوں کے مابین قائم تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ عالمی اور علاقائی معاملات پر بات چیت بھی کریں گے۔

مزید برآں صدر زرداری شام کے صدر کے چھوٹے بھائی مجد الاسدکے انتقال پر ان سے تعزیت بھی کریں گے۔

XS
SM
MD
LG