رسائی کے لنکس

جواد ظریف جمعے کے روز نیو یارک روانہ ہوں گے: ایرانی ترجمان


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے، ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جمعے کے روز نیو یارک روانہ ہو رہے ہیں۔

اس بات کا اعلان ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو ایک ٹوئیٹ میں کیا جس سے قبل ان کے ویزا جاری ہونے میں تاخیر کی اطلاعات آئی تھیں۔

ترجمان عباس موسوی نے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ’’اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت کیے لیے وزیر خارجہ جواد ظریف جمعے کی علی الصبح نیو یارک کے لیے روانہ ہو رہے ہیں‘‘۔

ظریف نے اس سے قبل جمعرات کے روز الزام لگایا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی یہ کوشش ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے خواہاں ایرانی وفد کے ویزا کے اجرا میں تاخیر ہو۔

XS
SM
MD
LG