رسائی کے لنکس

زین ملک ’قوالی‘ گائیں گے


زین ملک اپنے بینڈ ون ڈائریکشن کے ساتھ نیویارک کے ایک کنسرٹ میں۔ فائل فوٹو
زین ملک اپنے بینڈ ون ڈائریکشن کے ساتھ نیویارک کے ایک کنسرٹ میں۔ فائل فوٹو

آنے والے البم کے لئے ایک گانا بالی وڈ کے مشہور موسیقار اے آر رحمٰن کے ساتھ بھی کر رہا ہوں۔ اردو سے شروع ہی سے ناتا رہا ہے بچپن سے۔ امیتابھ بچن اور عامرخان کی فلمیں ٹی وی پر دیکھ کر بڑا ہوا جو کوئی بھی ملے اسے شاہ رخ خان کی فلم ’دیوداس ‘دیکھنے کا مشورہ دینا نہیں بھولتا۔

برطانوی بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ کے سابق لیڈ سنگر پاکستانی نژاد زین ملک کا نیا البم ان دنوں برطانیہ اور امریکا کے میوزک چارٹس پرراج کررہا ہے۔

اور اب زین ملک نے اپنے چاہنے والوں کے لئے یہ انکشاف کیا ہے کہ ان کے آنے والے البم میں اردو گانے اور قوالی بھی شامل ہوگی۔

زین ملک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آنے والے البم کے لئے ایک گانا بالی وڈ کے مشہور موسیقار اے آر رحمٰن کے ساتھ بھی کر رہا ہوں۔ اردو سے شروع ہی سے ناتا رہا ہے بچپن سے۔ امیتابھ بچن اور عامرخان کی فلمیں ٹی وی پر دیکھ کر بڑا ہوا جو کوئی بھی ملے اسے شاہ رخ خان کی فلم ’دیوداس ‘دیکھنے کا مشورہ دینا نہیں بھولتا۔ بالی وڈ کی ایک فلم کے لئے پہلی بار پورا گانا ہندی میں ریکارڈ کرایا ہے۔

زین ملک نےکہا کہ مجھے شروع ہی سے بالی وڈ فلمیں پسند رہی ہیں۔شاہ رخ خان سے پہلی بار ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے زین ملک کا کہنا تھا کہ میری شاہ رخ سے پہلی ملاقات 2015 میں ایشین ایوارڈز میں ہوئی۔اس سے پہلے میں ان کا فین نہیں تھا لیکن ملاقات کے بعد شاہ رخ کا مداح بن گیا۔وہ جتنے بڑے اسٹارہیں اتنے ہی بڑے انسان بھی ہیں۔

شاہ رخ خان نے بھی زین ملک کو’اچھا بچہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تھا ان کے بچے زین کے ساتھ لی گئی سیلفی دیکھ کر خوش ہوں گے۔

زین ملک کا کہنا تھا کہ انہیں پرانے گانے پسند ہیں اورآر کیلی،یوشر اورکرس براؤن پسندیدہ گلوکار ہیں۔

سپر ماڈل اور اپنی دوست گیگی حدید کے بارے میں زین ملک نے کہا کہ وہ مجھے ’بیلنس‘ رکھتی ہے۔اگرآپ کسی مسئلے کا پرامن اوردانشمندانہ حل چاہتے ہیں تو اسے کسی خاتون کے حوالے کردیں۔میں دیانتداری سے یہ محسوس کرتا ہوں کہ میری کامیابی کے پیچھے بھی میری زندگی میں آنے والی خواتین کا ہاتھ ہے۔

XS
SM
MD
LG