رسائی کے لنکس

گلوکار زین ملک کی سوانح کی اشاعت


پاکستانی نژاد برطانوی زین ملک جنھیں سولو گلوکار کی حیثیت سے بھی کامیابی حاصل کی ہے ایک بیان میں کہا ہے کہ ''کتاب چونکانے والی ہوگی''

برطانیہ کے میوزک بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ کے سابق گلوکار زین ملک اپنی زندگی کے واقعات اور ذاتی مشاہدات کو کتابی شکل دینے والے ہیں جسے پبلشرز پینگوئن رینڈم ہاوس کی طرف سے شائع کیا جائے گا۔

ایسوسی ایٹیٹڈ پریس کے مطابق، معروف امریکی اشاعت گھر ’پینگوئن رینڈم ہاؤس‘ نے منگل کو یہ اعلان کیا ہے کہ وہ 23 سالہ برطانوی گلوکار کی پہلی سوانح حیات زین کے نام سے شائع کرئے گا۔

نوجوان نسل کے مقبول گلوکار زین ملک نے اپنی یاددشتیں اپنی سوانح حیات میں خود تحریر کی ہیں یہ کتاب اکتوبر کی پہلی تاریخ کو فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک جنھیں سولو گلوکار کے طور پر بھی کامیابی ملی ہے، ایک بیان میں کہا کہ ''کتاب چونکانے والی ہوگی۔''

کتاب کے تعارف میں زین ملک لکھتے ہیں کہ ''جتنا میں بتا سکتا ہوں میں اتنا بتاؤں گا، تاکہ آپ مجھے میری شرائط پر پرکھیں اس پر نہیں جو پریس یا کوئی اور کہتا ہے''۔

زین ملک کے پبلشرز نے ایک بیان میں کہا کہ گلوکار کی زندگی پر خوبصورت کتاب میں ان کے خیالات ، ڈارئنگز اور ان کی نجی زندگی سے تصاویر شامل ہوں گی۔

زین ملک نے اپنی میوزک کیرئیر کا آغاز 2010ء میں ایک ٹی وی ٹیلنٹ شو ’ایکس فیکٹر‘ سے کیا تھا۔ جہاں آڈیشن دینے آنے والے پانچ لڑکوں نائل ہوران، لیام پانیے، ہیری اسٹائل، لوئیس ٹاملنسن اور زین ملک کو ایک بینڈ کی صورت میں اکھٹا کرنے کا خیال برطانوی میوزک پروڈیوسر سائمن کوویل کا تھا اور بعدازاں یہ پانچ رکنی بوائے بینڈ نوجوانوں کا مقبول میوزک بینڈ بن گیا۔

2015ء میں زین ملک نے میوزک بینڈ چھوڑنے کا اعلان کر دیا اور بینڈ سے الگ ہونے کے بعد ایک سولو گلوکار کے طور پر اپنے نئے میوزک کیرئیر کا آغاز کیا۔

زین ملک نے بینڈ سے علحیدگی کے بعد برطانوی بینڈ 'لٹل مکس' کی گلوکارہ پیری ایڈورڈز کے ساتھ اپنی دو سالہ منگنی منسوخ کر دی تھی۔

انھوں نے رواں سال مارچ میں اپنا پہلا سولو البم 'مائنڈ آف مائن' کے نام سے ریلیز کیا جس نے امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک کے میوزک چارٹس پر نمبر ون کی پوزیشن حاصل کی تھی ان کا گانا 'پیلو ٹاک' اس سال کا مقبول گانا رہا ہے۔

پبلشرز نے کہا کہ زین ملک کی کتاب نے بریڈ فورڈ میں جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے ساتھ ان کے عام بچپنے کو بھی دریافت کیا ہے۔

زین ملک کے والد یاسر ملک کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان کی والدہ انگریز ہیں اور ان کا تعلق برطانیہ کے شمالی علاقے بریڈ فورڈ سے ہے۔

XS
SM
MD
LG