رسائی کے لنکس

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا،حج 14 اکتوبر کو


پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے اتوار، چھ اکتوبر کو، مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ’رویت ہلال کمیٹی‘ کا اجلاس منعقد ہوگا

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔ حج کا رُکن اعظم، وقوف عرفہ 14 اکتوبر، بروز پیر کو ہوگا، جبکہ عیدالضحیٰ 15 اکتوبر کو منائی جائےگی۔

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان سرکاری ٹیلی ویژن کے ذریعے کیا گیا، جس کے مطابق، یکم ذی الحج 1433ہجری کا چاند نظر نے کے بعد، سعودی عرب سمیت دنیا بھر سے حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے تمام عالم اسلام کے مسلمان 14 اکتوبر بروز پیر کو حج کا فریضہ ادا کریں گے اور 15 اکتوبر کو سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے جانوروں کی قربانی دے کر عید الاضحیٰ منائیں گے۔

پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے اتوار، چھ اکتوبر کو، مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔

محکمہٴموسمیات کے مطابق، پاکستان کے اکثر علاقوں میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہیں۔ سات اکتوبر کو یکم ذی الحج، اور 16 اکتوبر کو عیدالاضحٰی ہونے کا امکان ہے۔
XS
SM
MD
LG