رسائی کے لنکس

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی


یہ میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے
یہ میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

کرکٹ کے حلقے اور شائقین زمبابوے کی پاکستان آمد کو ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے انتہائی خوش کن قرار دے رہے ہیں۔

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے منگل کو علی الصبح لاہور پہنچ گئی ہے۔

ٹیسٹ میچ کھیلنے کا درجہ رکھنے والی کسی بھی بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کا چھ سالوں میں پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

مارچ 2009ء میں لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور ٹیمیں سکیورٹی خدشات کے باعث یہاں آ کر کھیلنے سے انکار کرتی رہی ہیں۔

زمبابوے کی ٹیم کو سخت سکیورٹی حصار میں لاہور ائیرپورٹ سے ان کے ہوٹل تک پہنچایا گیا اور حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے جو انتظامات کیے ہیں اس سے دیگر ملکوں کی ٹیموں کو بھی پاکستان آکر کھیلنے کا حوصلہ ملے گا۔

زمبابوے کی ٹیم کا دورہ پاکستان 'ملک و عوام کے لیے خوش کن'
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:16 0:00

کرکٹ کے حلقے اور شائقین زمبابوے کی پاکستان آمد کو ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے انتہائی خوش کن قرار دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں اس دورے کو ملک میں کھیلوں کے لیے نیک شگون قرار دیا۔

مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور ہی میں کھیلے گی۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG