رسائی کے لنکس

زمبابوے: انتخابات کے نتائج، موگابے فاتح قرار


صدر موگابے کی جماعت کو پارلیمنٹ میں دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔

زمبابوے الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخابات کا فاتح رابرٹ موگابے کو قرار دے دیا گیا ہے۔

زمبابوے الیکشن کمیشن کی چئیر وومن ریٹا ماکاراؤ نے انتخابات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا، ’رابرٹ موگابے کی پارٹی کو صدارتی انتخاب میں ڈالے جانے والے کل ووٹوں کے نصف سے بھی زائد ووٹ ڈالے گئے۔ یوں انہیں زمبابوے کے صدارتی انتخابات کا فاتح قرار دیا جاتا ہے۔‘

صدر موگابے کی جماعت کو پارلیمنٹ میں دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب زمبابوے کے وزیر ِ اعظم مارگن چنگارائی نے اس فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ مارگن چنگارائی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی۔

زمبابوے کے وزیر ِ اعظم مارگن چنگارائی نے مزاحمت کا عندیہ دیا ہے جس سے ماہرین کو خدشہ ہے کہ 2008ء کے انتخابات کے بعد جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جس میں فسادات پھوٹ پڑے تھے۔

مارگن چنگارائی کے الفاظ، ’ہمارے لوگ منظم لوگ ہیں۔ آپ تشدد کے ذریعے کوئی مسئلہ حل نہیں کر سکتے۔ اس وقت اگر امن ہے تو وہ انہی لوگوں کی وجہ سے ہے۔ اگر کوئی اور ملک ہوتا تو اب تک لوگ عمارتیں جلا چکے ہوتے۔ مگر ہمارے لوگوں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ہم اس بحران کا حل تشدد کے ذریعے نہیں چاہتے۔‘

مارگن چنگارائی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی۔

دوسری جانب عالمی برادری کی جانب سے بھی زمبابوے میں ہونے والے انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG