پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں شرکت کے لیے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جب کہ کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے ٹوئٹر پر جلد آمد کی نوید بھی سنا دی ہے۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی گزشتہ رات پاکستان پہنچ گئے تھے۔ وہ پی ایس ایل کے گزشتہ چاروں ایڈیشنز کا حصہ رہے ہیں۔ پشاور زلمی 2017 میں پی ایس ایل جیت کر ٹرافی بھی اپنے نام کر چکی ہے۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا ہے۔
Welcome to Pakistan 🇵🇰 Brother. pic.twitter.com/t6cP5GAbqM
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 12, 2020
ڈیرن سیمی نے اس بار گوگل ٹرانسلیٹر کی مدد سے اردو میں ٹوئٹ کیا ہے۔ مشینی اردو ترجمے کے سبب یہ پڑھنے والوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔
پاکستان میں پی پی ایس 5 کا مطلب پاکستان کے عوام کے لئے بہت معنی ہو گا اور میں اپنے پشاور زالما خاندان میں شامل ہونے کا انتظار نہیں کر سکتا اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو جوش و جذبہ کی وجہ سے ہجوم کے سامنے کھیل رہا ہوں ۔ یہ صرف کرکٹ نہیں ہے @JAfridi10
— Daren Sammy (@darensammy88) February 9, 2020
پشاور زلمی کے ہی ایک اور کھلاڑی ٹام بینٹن نے جاوید آفریدی کے نام ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ڈیرن سیمی کے بعد وہ بھی جلد کراچی پہنچنے والے ہیں۔ ٹام بینٹن کا تعلق انگلینڈ سے ہے۔
اسلام و علیکم پاکستان کراچی والوں ڈیرن سیمی کے بعد میں بھی جلد کراچی آنیوالا ہوں اب جلدی سے یہ بتائیں کراچی کی مشہور اور سب سے اچھی بریانی ، نہاری اور حلیم کہاں ملے گی ؟#WeAreZalmi #HumZalmi @PeshawarZalmi @JAfridi10 @darensammy88
— Tom Banton (@TBanton18) February 12, 2020
دوسری جانب آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے شین واٹسن نے بھی اپنے پیغام میں پاکستان آنے کی نوید سنائی ہے۔ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں شین واٹسن نے پاکستان آنے پر خوشی کے اظہار کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کرنے پر بھی زور دیا ہے۔
📢📢📢 Pakistanio ‼️@ShaneRWatson33 Aarha Hai Pakistan 🇵🇰Aap Sab #PurpleForce Ko Support Karein.Is Bar Hoga Quetta! Quettaa!! 💜💜@thePSLt20 #WeTheGladiators #HBLPSLV pic.twitter.com/Qq1YVL3S3s
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) January 3, 2020
لیام ڈاؤسن نے بھی جلد پاکستان آمد کا اعلان کرتے ہوئے اردو زبان میں ٹوئٹ کیا ہے اور خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔ لیام بھی پشاور کی جانب سے پی ایس ایل سیزن فور میں کھیل چکے ہیں۔
اپنے پیغام میں انہوں نے پشاور میں پاکستانی کھانوں چپلی کباب اور دم پخت کا بھی ذکر کیا ہے۔
اسلام و علیکم پاکستان !پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے لیے تیار ہیں؟ پوری پی ایس ایل کا پاکستان میں ہونے کے بعد اسٹڈیم بھرنے آئیں گے نا؟میں بہت جلد آرہا ہوں!زلمی فینز آپ بھی تیار ہیں نا؟چپلی کباب اور دم پخت کا سوچ کر ابھی سے منہ میں پانی آرہا ہے لالہ @JAfridi10 #HumZalmi
— Liam Dawson (@daws128) February 9, 2020
پی ایس ایل کھیلنے والے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں میں کرس گیل، اے بی ڈی ویلیئرز، کمار سنگا کارا، کیون پیٹرسن، آندرے رسل، برینڈن میکولم، شکیب الحسن، سنیل نارائن، کارلوس بریتھ ویٹ، مارلن سیمویلز، ایون مورگن، ڈیون براوو اور تمیم اقبال وغیرہ شامل ہیں۔