میگھن مرکل، 2019ء کی اسٹائل آئیکون

برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو، میگھن مرکل کو 2019 کی سب سے زیادہ اثرانداز ہونے والی اسٹائل آئیکون قرار دیا گیا ہے۔

فیشن پورٹل لسٹ نے فیشن کی دنیا پر اثرانداز ہونے والی دس شخصیات کی فہرست مرتب کی ہے، جس میں میگھن مرکل کا نام سب سے اوپر رہا۔ یہ پورٹل اس بارے میں اعداد و شمار مرتب کرتا ہے کہ عام لوگ کون سے فیشن کے بارے میں جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں، کس کے لباس کو زیادہ توجہ ملی، لوگ کون سے ملبوسات خرید رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر کس کا لباس زیر بحث آ رہا ہے۔

لسٹ کے مطابق، میگھن اس سال کی سب سے زیادہ خوش لباس شخصیت رہیں۔ ان کے ملبوسات ہمیشہ توجہ کا مرکز رہے اور ان جیسے لباس کی تلاش 216 فیصد بڑھی۔

انھوں نے جنوبی افریقہ کے دورے میں پانچ شرٹیں پہنیں۔ ایک ماہ میں ان کی تلاش میں 45 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک لباس کی تلاش 570 فیصد بڑھی اور وہ 24 گھنٹے میں مکمل فروخت ہوگیا۔ ایک برینڈ کی کھوج میں 102 فیصد اضافہ ہوا۔

ڈچز آف سسیکس میگھن مرکل لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے ہیری کی اہلیہ ہیں۔ ان سے شادی سے پہلے وہ ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کرتی تھیں اور تب بھی فیشن کی دنیا میں پہچان رکھتی تھیں۔