کراچی: عیدالاضحیٰ کی تیاریاں زوروں پہ

جانوروں کی قربانی کرنے کی غرض سے ایک خریدار چھریاں خرید رہا ہے

کباب کی سیخوں کی خریداری کرتے ہوئے ایک بزرگ

گائے اور بکروں کو سجانے کے لئے مصنوعی پھول اور ہار سمیت دیگر چیزیں

ایک اسٹال پر چھریاں اور بغدے فروخت کے لئے رکھے ہوئے ہیں

کراچی کے ایک کارخانے میں چھریوں پر دھار لگائی جا رہی ہے

اکثر افراد گائے کے پاؤں میں گمنگھرو باندھتے ہیں

تصویر میں گائے کو سجانے کا مختلف لوازمات نظر آ رہا ہے

گائے کے منہ اور گلے پر باندھا جانے والا پٹہ

کباب بنانے کے لئے استعمال ہونے والی سیخوں کی فروخت

چھریوں کی خریداری کا ایک اور منظر

قربانی کا گوشت کاٹنے اور ہڈیاں چھوٹی کرنے کے لیے استعمال ہونے والی لکڑی کی مڈیاں

کٹی کاٹنے کی مشین جو پہلے ’مینوئل‘ ہوا کرتی تھی، اب بجلی سے چلتی ہے

سیخ کباب بنانے کے انگیٹھیاں خریدتے لوگ

جنتر اور لوسن کی فروخت

کراچی میں بھی عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بچوں اور بڑوں سمیت سبھی کا ان دنوں ایک ہی مشغلہ ہے۔ سپرہائی وے پر قائم منڈی کے پھیرے لگانا اور قربانی کے لئے جانوروں کی خریداری کرنا