بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 730 ارب روپے مختض کیے گئے ہیں جس کا بیشتر حصہ صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث زراعت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچا اور حکومت کو اپنے ترقیاتی منصوبوں کے مختص مالی وسائل میں کٹوتی کر کے متاثرہ خاندانوں کی بحالی پر رقم خرچ کرنا پڑی۔
جائے وقوعہ پر موجود ان کے ایک رشتہ دار نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے انھیں لاش کی جو تصاویر دیکھائی ہیں وہ سلیم شہزاد کی ہے۔
اپوزیشن مسلم لیگ (ن ) کاسب سے بڑا اعتراض یہ ہے کہ ان جج صاحبان نے فوجی حکمران کے متعارف کردہ عبوری آئین کے تحت حلف اُٹھا رکھا تھا۔
تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ اور ایڈمرل مائیک ملن کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو پاکستان مثبت پیش رفت تصور کرتا ہے اور یہ واضح ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا اور کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین کے مطابق عسکری حکام نے تمام ممبران کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔
بھارتی صحافیوں کا وفد ایک ایسے وقت پاکستا ن کا دور ہ کر رہا ہے جب حال ہی میں دونوں ملکوں کے درمیان جامع امن مذاکرات کا عمل بھی بحال ہو چکا ہے
مسلح افواج کو حساس تنصیبات کے قریب جاری اپنی کمرشل (تجارتی) سرگرمیوں کو بند کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے فیصلہ کرنا ہوگا
وزیردفاع احمد مختار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئندہ چھ ماہ کے دوران ان طیاروں کے حصول کے لیے کوشاں ہے.
ایرانی سفیر کے بقول پاکستان ایران پر بھی اتنا ہی بھروسا کرسکتا ہے جتنا کہ وہ چین پر کرتا ہے۔
ہلری کلنٹن نے عین اُس وقت ٹیلی فون کیا جب ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم گیلانی اور فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی امریکی سینیٹر جان کیری سے ملاقات جاری تھی۔
’ قرارداد پر عمل درآمد کے لیے قواعدو ضوابط وضع کرنے کے لیے وزارت خارجہ اور داخلہ سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے‘
لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کا کہنا تھا کہ بن لادن کی ہلاکت سے قبل ہی آئی ایس آئی نے اس دہشت گرد تنظیم کی اعلیٰ قیادت کا خاتمہ کرکے اسامہ بن لادن کو حقیقتاً ایک غیر فعال رہنما میں تبدیل کر دیا تھا۔
دونوں ملکوں کے متعلقہ حکام کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات کے پہلے بھی کئی دور ہو چکے ہیں لیکن اُن میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوئی۔
وزیراعظم گیلانی نے ایوان کو بتایا کہ یہ تاثر بھی درست نہیں کہ ایبٹ آباد کے بلال ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان قریبی روابطہ نا ہونے کے باعث پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ اسلام آباد میں ہونے والے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں طے شدہ پروگرام کے تحت امریکی وفد کی قیات وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کریں گی۔
پاکستان کی وزارت برائے سرحدی اُمور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود تقریباً 30 لاکھ افغان پناہ گرینوں میں سے 20 لاکھ کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے ایبٹ آباد میں بن لادن کی موجودگی کا پتہ لگانے اور خفیہ امریکی آپریشن سے لاعلمی پر سکیورٹی ایجنسیوں کی کوتاہی کا ایک بار پھر اعتراف کیا
سیاسی تجزیہ کاروں کا بھی کہنا ہے کہ بعض امور پر اختلافات کے باوجود اس وقت افغانستا ن اور خطے کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں پاک امریکہ تعاون جاری رہے گا اورمیں کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں ہے ۔
مقامی مردوخواتین ، بچے اور بوڑھے تیزی سے اس مکان کی چار دیواری کے گرد گھوم کر عمارت کے سیل بند دروازوں سے تانک جھانک کرتے دکھائی دیتے ہیں
مزید لوڈ کریں