وزیر اعظم گیلانی نے ایک بیان کہا ہے کہ عدالت نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے حق میں فیصلہ دیا جس پر حکومت نے عمل درآمد کیا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ تاحال کسی پاکستانی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے اور جاپان میں موجود پاکستان کے سفارتی عملے کا متاثرہ علاقوں میں موجود کچھ پاکستانیوں سے رابطہ ہوا ہے ۔
مسیحی برادری کے رکن قومی اسمبلی اکرام مسیح گل نے بتایا کہ اقلیتی برادریوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ اُنھیں ملک کے سیاسی اور سماجی شعبوں میں زیادہ سے زیادہ نمائندگی دی جانی چاہیئے۔
تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے بجٹ خسارہ بڑھے گا اور اگر قومی آمدن بڑھانے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔
سپریم کورٹ کے ایک بنچ نے گذشتہ ماہ عبدالحمید ڈوگر سمیت اعلیٰ عدلیہ کے 10 ججوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کے سیکرٹری داخلہ قمرزمان اور بھارت کے ہوم سیکرٹری گوپال کے پلائی کے درمیان مذاکرات 28 اور 29 مارچ کو نئی دہلی میں ہوں گے۔
برطانیہ کے ہائی کمشنرایڈم تھامسن نے کہا کہ اُنھیں یقین ہے کہ اس امداد کے منصفافہ استعمال اور احتساب کے نظام کو بہتر بنایاجائے گا
عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث سیلاب اور خشک سالی کے خدشات میں مسلسل اضافہ ہو تا جارہا ہے اوراگر فوری طور پر ایسی تبدیلیوں سے بچنے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تومسائل بڑھ جائیں گے
رضا ربانی نے بتایا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ہر شہری کے قتل یا اغواء کے واقعہ کی تحقیقات کرائے لیکن اُن کے بقول بلوچستان میں پیش آنے والے ایسے واقعات کی ذمہ داری صرف ایجنسیوں پر عائد کرنا مناسب نہیں ہے۔
نجی ٹی وی چینلزنے جہاں عام آدمی کو درپیش مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے وہیں یہ حکومتوں کے لیے داخلی اور خارجہ پالیسیوں کی تشکیل میں بھی ایک معاون کے طور پر سامنے آیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو انتظامی اور اقتصادی اصلاحات کے 10نکاتی ایجنڈے کے تکمیل کے لیے 45 دن کی جو مہلت دے رکھی ہے وہ رواں ہفتے ختم ہور ہی ہے
حکمران پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما عظمت خان کا کہنا ہے کہ بے روزگار ی میں اضافے کی وجہ سے انتہاپسندی کے خلاف پاکستان کی کوششیں بھی مشکلات کا شکار ہیں۔
وزیر اعظم گیلانی نے کہا ہے کہ اس معاملے نے ملک کو ایک دوراہے پر لا کھڑا کیا ہے لیکن اُن کی حکومت ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرے گی جو ملکی مفاد کے خلاف ہو۔
دونوں ملکوں کے اعلیٰ عہدے داروں کے درمیان مذاکرت میں کراچی کی بندرگاہ کے راستے افغانستان درآمد کی جانے والی اشیا پر بینک گارنٹی کا معاملہ طے نہیں ہو سکا۔
عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعدسابق فوجی صدر کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اُنھیں حکم دیا کہ وہ 19فروری تک عدالت میں پیش ہوں۔
شاہ محمود قریشی، قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف اور نذر محمد گوندل کابینہ کی تشکیل کے اس پہلے مرحلے میں حلف اُٹھانے والوں میں شامل نہیں ہیں۔
وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ دیہی علاقوں میں آباد خواتین کے کوائف جمع کرنے کے لیے آسان سوالات تیار کیے جائیں تاکہ وہ با آسانی درست حقائق سے سرکاری عملے کو آگاہ کر سکیں۔
تجارت میں شامل زیادہ تر افراد کا تعلق منقسم خاندانوں سے ہے اور اُن کے بقول یہ اقدام مقامی آبادی کو اپنے مسائل پر سوچنے اور اُنھیں اُجاگر کرنے میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے
مظاہر ین برطرف کیے گئے آٹھ پائلٹوں کی بحالی اور ادارے کے مینجنگ ڈائریکٹراعجاز ہارون کو اُن کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔
عالمی ادارہ برائے خوراک نے کہا کہ ملک میں خوراک دستیاب تو ہے لیکن قوت خرید نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت کے لیے اپنی ضرورت کے مطابق خوراک کا حصول ممکن نہیں۔
مزید لوڈ کریں