رسائی کے لنکس

آسیان کانفرنس، ہلری کلنٹن کمبوڈیا پہنچ گئیں


کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین آسیان کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین آسیان کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

اس ملک میں اپنے قیام کے دوران وزیر خارجہ کلنٹن کمبوڈیا میں مقیم امریکی کاروباری افراد کے ایک بڑے اجتماع کی میزبانی بھی کریں گی۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن علاقائی تنظیم آسیان کے وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے بدھ کے روز کمبوڈیا کے دارالحکومت فنوم پن پہنچ گئیں۔

اس ملک میں اپنے قیام کے دوران وزیر خارجہ کلنٹن کمبوڈیا میں مقیم امریکی کاروباری افراد کے ایک بڑے اجتماع کی میزبانی بھی کریں گی جس میں ان طریقوں پر غور کیاجائے گا جس سے علاقے میں امریکی برآمدات بڑھانے میں مدد مل سکے۔

یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ وہ دریائے میکونگ کےعلاقے میں ، جسے عہدے داروں نئے وسائل کا ایک اہم ذریعہ قرار دے رہے ہیں، نئے منصوبوں پر بات کریں گی۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے لاؤس کا دورہ کیاجو گذشتہ 57 برسوں میں کسی امریکی وزیرخارجہ کا اس ملک کا پہلا دورہ تھا۔

لاؤس میں انہوں نے دریائے میکونگ کے زیریں ڈیلٹا میں ماحولیات کے تحفظ سے متعلق راہنماؤں سے بات چیت کی۔

ان مذاکرات میں ویت نام جنگ کے بعد کے مسائل بھی زیر بحث آئے۔
XS
SM
MD
LG