ہندی فلموں کے پہلے ایکشن ہیرو اور رستم ِہند دارا سنگھ جنھوں نے اکھاڑے میں ایک بھی کشتی نہیں ہاری، موت سے ہارکر جمعرات کے روز انتقال کرگئے۔ اُن کی عمر 84برس تھی اور اُن کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔
اُن کا ایک بیٹا وِندو دارا سنگھ فلم اور ٹیلی ویژن کی دنیا میں شہرت رکھتا ہے۔
پہلوانی سے فلمی دنیا میں آنے والے دارا سنگھ گذشتہ پانچ روز سے ممبئی کے امبانی اسپتال میں داخل تھے۔
اُنھیں اُن کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق بدھ کی رات اُن کے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔
وزیر اعظم من موہن سنگھ اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر نے اُن کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے۔
کشتی چمپئن رہنے والے، دارا سنگھ نے 50کی دہائی میں فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ رامائن اور مہا بھارت میں ہنومان کا کردار، اور کنک کانگ اور فولاد جیسی فلموں سے اُن کی خاصہ شہرت ہوئی۔
جمعرات کی شام ممبئی کے شمشان میں اُن کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ فلمی اور سیاسی دنیا کی متعدد شخصیات نے اُن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔