رسائی کے لنکس

امریکہ اور فلپائن میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق


منیلا میں امریکی معاون وزیر خارجہ کرٹ کیمبل، دفاعی امور کے نائب وزیر مارک لپپرٹ اور امریکہ کے لیے فلپائن کی سفیر ہوزے کوئیسیا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے موقع پر۔ 12 دسمبر2012
منیلا میں امریکی معاون وزیر خارجہ کرٹ کیمبل، دفاعی امور کے نائب وزیر مارک لپپرٹ اور امریکہ کے لیے فلپائن کی سفیر ہوزے کوئیسیا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے موقع پر۔ 12 دسمبر2012

دونوں ملکوں کے درمیان پچاس سال سے زیادہ عرصہ قبل دفاع کے شعبےمیں تعاون کا ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت امریکی فوجی وہاں کسی نہ کسی انداز میں موجود ہیں ۔

فلپائن اور امریکہ کے عہدے دار دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے ایک ایسے وقت دارالحکومت منیلا میں کانفرنس میں شریک تھے جب شمالی کوریا نے ایک دو ر مار میزائل کا تجربہ کرکے اس کی کامیابی کا دعویٰ کیا۔

فلپائن کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ بدھ کے اجلاس میں تعاون کے ایسے منصوبے سامنے آئے ہیں جن سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں مزیداضافہ ہوگا اور استحکام آئے گا ۔ عہدے داروں نےکہا ہے کہ وہ بحری ، دفاع اور اقتصادی، شعبوں میں تعلقات مضبوط تر بنانے اور سفارتی ربط ضبط اور قانون کی حکمرانی کے لیے مدد پر غور کر رہے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان پچاس سال سے زیادہ عرصہ قبل دفاع کے شعبےمیں تعاون کا ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت امریکی فوجی وہاں کسی نہ کسی انداز میں موجود ہیں ۔

فلپائن میں 1898 سے 1992 تک کئی امریکی فوجی اڈے موجود تھے ۔ 1999 میں دونوں ملکوں کے درمیان فورسز کی آمد و رفت کا ایک معاہدہ طے پانے کے بعد سے امریکی فوجی وہاں آتے جاتے رہتے ہیں اور پورٹ کالز میں اضافہ ہوا ہے۔

فلیپائن کے انڈر سیکرٹری پیولو لورینزو باتینو کا کہنا ہے کہ ان پروگراموں میں فلپائن کی فوج کی مزید مشقیں اور تربیت شامل ہو گی ۔

فلپائن کہہ چکا ہے کہ وہ جنوبی چین کے سمندر پر اپنے دعوے کا دفاع کرنا چاہتا ہے ۔ ویت نام ، تائیوان ، ملائیشیا اور برونائی بھی اس سمندر کے پانیوں کی ملکیت کے دعوے میں شامل ہیں، جب کہ چین تقریباً پورے سمندر اور اس کے جزائر کو اپنی ریاستی حدود کا حصہ تصور کرتا ہے۔

فلپائن کے خارجہ امور کے ایک عہدے دار نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ فلپائن چاہتا ہے کہ امریکہ اس سلسلے میں اس کی مدد کر سکتا ہے ۔

امریکہ سرحدی تنازعوں میں غیر جانب دارہے، لیکن وہ دفاع کے باہمی معاہدے کے تحت فلپائن کی مشاورت کرتا ہے۔

امریکہ محکمہ خارجہ کے معاون وزیر خارجہ کرٹ کیمپبل نے ، جنہوں نے مذاکرات میں شرکت کی تھ، کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹرٹیجک ، سیاسی اقتصادی اور فوجی تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں۔ لیکن انہوں نے یہ زور دے کر کہا کہ دونوں ملکوں کو برابری کی بنیا د پر کام کرنا چاہیے ۔

مسٹر کیمپبل نے شمالی کوریا کی جانب سے بدھ کے روز دور مار راکٹ کے تجربے کی مذمت کرنے پر فلپائن کا شکریہ ادا کیا ۔

فلپائن کے صدارتی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس تجربے کی سخت مذمت کرتا ہے اور یہ کہ شمالی کوریا نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فلپائن چونکہ جنوب کی داغے جانے والے شمالی کوریا کے کسی بھی راکٹ کے راستے میں واقع ہے، اس لیے وہ اس بات پر زوردیتا ہے کہ شمالی کوریا کو ایسی اشتعال انگیز کارروائیاں روک دینی چاہییں ۔

تین حصوں پر مشتمل شمالی کوریا کے راکٹ کا دوسرا حصہ فلپائن کے انتہائی شمالی صوبے کے مشرق میں تین سو کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں گرا ۔

سول ڈیفنس کے عہدے داروں کا کہناہے کہ نیوی اور کوسٹ گارڈ کا عملہ معائنے کے لیے علاقے میں پہنچ گیا ہے ۔
XS
SM
MD
LG