رسائی کے لنکس

کوئٹہ: کالعدم تنظیم کا صوبائی سربراہ ہلاک


دہشت گردوں سے برآمد
دہشت گردوں سے برآمد

سیکیورٹی فورسز نے موقع سے خودکش حملوں میں استعمال ہونے والا بارودی مواد، خودکش جیکٹ اور  جدید ہتھیار بھی برآمد  کیے ہیں۔

بلوچستان کے مرکزی شہر کو ئٹہ کے ایک نواحي علاقے میں سیکیورٹی اداروں نے آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے صوبائی سربراہ سمیت تین دہشت گرد وں کو ہلاک کر دیا، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی ادارے کا ایک افسر بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور پانچ اہل کار شديد زخمی ہو گئے۔

فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بُدھ کو رات گئے ایئر پورٹ روڈ پر چلتن ہاؤسنگ اسکیم کے قر یبی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی اداروں نے آپریشن شروع کیا ۔

دہشت گردوں نے جواباً سیکیورٹی اہل کاروں پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سُلطان بادینی ا ور دو خودکش بمبار ہلاک ہو گئے۔

سلطان بادینی
سلطان بادینی

​ ملٹری انٹیلی جینس کے ایک عہدے دار کرنل عابد دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے جب کہ دیگر چار اہل کار زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

تمام زخمیوں کو فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سُلطان بادینی کو ئٹہ شہر میں شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے ایک سو سے زیادہ افراد کے قتل اور کئی پولیس اہل کاروں کی ہلاکتوں میں بھی ملوث تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے موقع سے خودکش حملوں میں استعمال ہونے والا بارودی مواد، خودکش جیکٹ اور جدید ہتھیار بھی برآمد کیے ہیں۔

XS
SM
MD
LG