رسائی کے لنکس

'کوئی قدغن نہیں لیکن قومی سلامتی پر ذمہ درانہ رپورٹنگ کریں‘


وزیر اعظم پاکستان کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحافتی آزادی پر قدغن نہیں ہے۔ تاہم قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر میڈیا کو ذمہ درانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

عالمی یوم صحافت کے موقع پر وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا ہماری کمزوری نہیں ہے بلکہ ہم اسے اپنی طاقت بنانا چاہتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ روشن خیال، مثبت، اور مستحکم پاکستان کا تاثر میڈیا کے کردار کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اور ملک میں نظر نہ آنے والے دشمن کے خلاف جنگ کے باعث پاکستان کے میڈیا حالات کا موازنہ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا۔

ان کے مطابق پاکستانی میڈیا کو مشکلات اور چیلنجز درپیش ہیں لیکن یہ تاثر درست نہیں کہ پاکستانی صحافی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

مشیر اطلاعات کے مطابق پاکستان کے منفی تاثر کو زائل کرنا اور قومی مفادات کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر میڈیا کو ذمہ درانہ کردار ادا کرنا چاہیے اس ضمن میں حکومت مکمل تعاون کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ میڈیا میں سنسنی خیز رپورٹنگ کو قومی مفاد، ملکی سلامتی اور عوام کی رائے کے برعکس نہیں ہونا چاہئے۔

قومتی سلامتی کا تحفظ، اجتماعی ذمہ داری
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:02 0:00

وزیر اعظم کی مشیر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت آزادی اظہار رائے اور معلومات تک رسائی کے بنیادی حقوق پر یقین رکھتی ہے اور اس ضمن میں صحافیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور حکومت یہ سمجھتی ہے کہ ملک میں میڈیا کی آزادی اور کردار کو تقویت ملنی چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ میڈیا کے کردار کو مزید ذمہ درانہ بنانے اور اس سلسلے مین موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے صحافیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم 'رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز' کی طرف سے گزشتہ ماہ جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق آزادی صحافت کے حوالے سے پاکستان 180 ملکوں کی فہرست میں 142ویں نمبر پر ہے۔

XS
SM
MD
LG