رسائی کے لنکس

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کاروائی میں چار عسکریت پسند ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ضلع آواران کے پہاڑی علاقے سُر غار میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کاروائی کی گئی ، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ایک کیمپ کو تباہ کیا گیا۔

ستار کاکڑ

بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کر کے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ضلع آواران کے پہاڑی علاقے سُر غار میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کاروائی کی گئی ، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ایک کیمپ کو تباہ کیا گیا۔

اس دوران ہونے والی فائرنگ کے تبادے میں چار عسکر یت پسند وں کو ہلاک اور دو کو گرفتار کرلیا گیا۔

عسکر یت پسندوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں ہتھیار ، بارود اور مواصلاتی آلات بھی بر آمد کر لئے گئے۔

یہ امر قابل ہے کہ ایک روز پہلے تر بت بازار کے قر یب نا معلوم مسلح افراد نے ایک تعمیر اتی کمپنی کے تین ملازمین کو نشانہ بنا کر ہلاک کر نے کے بعدفرار ہوگئے تھے جبکہ اسی ماہ کے دوران گوادر کے علاقے میں ایک سڑک کی تعمیر کے کام میں مصروف مزدوروں کو بھی نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔

بیان میں ہلاک ہونے والے عسکر یت پسندوں کے کسی عسکر ی تنظیم سے تعلق اور نہ ہی گوادر اور تربت کے مزدوروں کو نشانہ بنانے والے لوگوںکو ہلاک کرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

دریں اثنا ءآئی ایس پی ار کے بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں فرنٹیر کور بلوچستان نے کاروائی کر کے بڑی مقدار میں خطرنا ک اسلحہ ، اور گولہ بارود برامد کیا گیا ، جس میں 503 دستی بم، 5 آئی ای ڈیز، ایک آر پی جی سیون، خودکار گرنیڈ لانچر، ایک ایل ایم جی، ہزاروں راؤنڈز شامل ہیں۔

بیان کے مطابق یہ اسلحہ کو ئٹہ کے نواحی علاقے گاہی خان چوک کے قر یب زیر زمین چھپایا گیا تھا جسے کو ئٹہ شہر میں تخر یبی کاروائیوں کے لئے استعمال کیاجانا تھا ، خطر نا ک اسلحہ برامد کر کے شہر میں تخر یب کاروی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاگیا۔

تاہم اسلحہ کی برامد گی کے ساتھ کسی کی گرفتاری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

XS
SM
MD
LG