رسائی کے لنکس

جکارتہ میں بم دھماکے میں تین پولیس اہل کار ہلاک


جکارتہ میں پولیس اہل کار خودکش دھماکے کے مقام پر موجود ہیں۔ 24 مئی 2017
جکارتہ میں پولیس اہل کار خودکش دھماکے کے مقام پر موجود ہیں۔ 24 مئی 2017

یہ دھماکہ کمپونگ میلیو ٹرمینل کے نزدیک ہوا۔ اس ٹرمینل پر بسیں اور منی ویگنیں  جکارتہ کے مشرقی علاقے میں کارکنوں  کو لاتی اور لے جاتی ہیں۔

جکارتہ میں بدھ کی رات دو خودکش بمباروں نے انڈونیشیا کے 3 پولیس اہل کاروں کو ہلاک اور 10 افراد کو زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو خودکش دھماکے دارالحکومت کے مشرقی حصے کے ایک بس ٹرمینل کے پاس ہوئے۔

قومی پولیس کے ترجمان سٹیو ساسسٹو نے بتایا کہ اس حملے میں تین پولیس اہل کار ہلاک ہوئے اور دھماکوں کے مقام کے جائزے سے پتا چلا کہ وہاں دو خودکش بمبار تھے، جب کہ پہلے یہ سمجھا جا رہا تھا کہ ایک خودکش بمبار نے خود کو اڑایا تھا۔

اس سے پہلے پولیس نے کہا تھا کہ ایک خودکش دھماکے میں حملہ آور اور ایک پولیس اہل کار ہلاک اور کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔

قومی پولیس کے وائس چیف سیف الدین نے نامہ نگاروں سے کہا ہمیں اس حملے پر گہری تشویش ہے۔ یہاں بم دھماکہ ہوا تھا اور اس وقت یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ خودکش دھماکہ تھا۔

یہ دھماکہ کمپونگ میلیو ٹرمینل کے نزدیک ہوا۔ اس ٹرمینل پر بسیں اور منی ویگنیں جکارتہ کے مشرقی علاقے میں کارکنوں کو لاتی اور لے جاتی ہیں۔

سیاح اس ٹرمینل کا استعمال کم ہی کرتے ہیں۔

ویڈیو فوٹیج میں دھماکے کے مقام سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور وہاں بہت سے پولیس اہل کار کھڑے ہیں۔ کچھ کارکن وہاں سے زخمیوں کو لے جار ہے ہیں۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔

مشرقی جکارتہ کی پولیس کے سربراہ اینڈری ولبوو نے کہا ہے کہ دھماکے سے علاقے میں کافی نقصان ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG