رسائی کے لنکس

اے آر رحمن کا جرنی ہوم ورلڈ ٹور


اے آر رحمن
اے آر رحمن

اے آر رحمن ان دنوں اپنے کنسرٹس کے سلسلے جرنی ہوم ورلڈ ٹور 2010 کے لیے امریکہ میں ہیں۔ اس دورے میں وہ امریکہ اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں پرفارم کر رہے ہیں اور ان کنسرٹس کی خاص بات ہے ان کی شاندار پروڈکشن، سٹیج کی سجاوٹ اور اے آر رحمن کے ساتھ پرفارم کرنے والے بھارتی اور غیر ملکی فنکار۔ حال ہی میں شکاگو میں ان کا ایک شاندار کنسرٹ منقعد ہوا۔

سیرز سینٹر ارینا میں ہونے والے اس کنسرٹ میں اے آر رحمن نے اپنے تمام بہترین نغمے پیش کیے۔ کنسرٹ کا آغاز فلم سلم ڈاگ ملینئر کے اس گیت سے کیا جسے آسکر جیتنے کے بعد انہیں امریکی بھی بڑی تعداد میں سننے کے لیے آ رہے ہیں بہترین گیت کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

اے آر رحمن کے اس شو میں مقامی فن کاروں کے علاوہ خصوصی طور پر بھارت سے آئے ہوئے فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ہری ہرن نے، جو اے آر رحمن کے ساتھ انکی پہلی ہندی فلم روجا سے اب تک کام کر رہے ہیں، کہا کہ انہیں کہ انھیں اے آر رحمن کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ خاص طور پر اس شو کی پروڈکشن شاندار ہے۔ ایک مہینے تک ہم نے صرف ریہرسل کی، اور 15 دن موسیقاروں نے ریہرسل میں گذارے۔

انھوں نے امریکہ اور دوسرے ملکوں میں کنسرٹ کرنے والوں کے بارے میں کہا کہ انھیں زیادہ تر اپنے خطے سے تعلق رکھنے والے لوگ سننے آتے ہیں لیکن آسکر جیتنے کے بعد انہیں امریکی بھی بڑی تعداد میں سننے کے لیے آ رہے ہیں۔

بھارتی گلوکار ہری ہرن کا کہنا تھا کہ انہیں سننے کے لیے ایشیائی خطے پاکستان اور بھارت کے زیادہ تر لوگ آتے ہیں ، جنہیں گانا سمجھنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔ لیکن جب ہم سفیدفاموں کے لیے پرفارم کرتےہیں تو لوگ ہمارے بول نہیں سمجھتے صرف میوزک سمجھتے ہیں ۔ کیونکہ موسیقی ایک عالمیگر زبان ہے۔

اے آر رحمن جرنی ٹو ہوم ، ورلڈ ٹور کے سلسلے میں امریکہ اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں پرفارم کرنے کے بعد جولائی میں یور پ کے کئی شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔شکاگو کے کنسرٹ کا اختتام اے آر رحمن نے اپنی بہترین موسیقی اور بہترین گیت پر دو آسکر ایوارڈ جیتنے والے نغمے جے ہو سے کیا۔

XS
SM
MD
LG