رسائی کے لنکس

برطانوی گلوکارہ اڈیل کی مقبولیت دوسرے ہفتے بھی برقرار


نیلسن میوزک کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پہلے ہی ہفتے میں اڈیل کے البم 25 کی امریکا میں تین اعشاریہ 48 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں جو نیا ریکارڈ ہے

برطانوی گلوکارہ اڈیل کے نئے البم کی امریکا میں مقبولیت ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی قائم ہے اور البم کی فروخت سے ہونے والی کمائی دوسرے ہفتے میں ایک ملین ڈالر رہی۔ اپنی عمدہ پرفارمنس کی بنا پر اڈیل کا البم بل بورڈز 200 البم چارٹس پر راج کر رہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی، رائٹرز نے نیلسن میوزک کے حوالے سے بتایا کہ پہلے ہی ہفتے میں اڈیل کے البم 25 کی امریکا میں 3 اعشاریہ48 ملین کاپیاں فروخت ہوئیں جو نیا ریکارڈ ہے۔

دوسرے ہفتے میں البم کی فروخت ہونے والی کاپیوں کی تعداد 1 اعشاریہ 16 ملین رہی جس سے ایک ملین ڈالرز کی آمدنی ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیجیٹل سونگز چارٹ پر بھی اڈیل کی حکمرانی ہے۔ ڈیجیٹل سونگز چارٹ میں پوزیشن کا تعین آن لائن ڈاوٴن لوڈ سے ہونے والی آمدنی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اڈیل کا گانا ’ہیلو آن لائن۔۔۔‘ دو لاکھ 32 ہزار مرتبہ ڈاوٴن لوڈ کیا گیا۔

کینیڈین سنگر جسٹن بیبر بل بورڈز 200 میں بدستوردوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بیبر کے البم ’پرپز‘ کی دو گیارہ ہزار کاپیاں فروخت ہوئیں جبکہ ان کے گانے ’سوری‘ اور ’لو یورسیلف‘ سب سے زیادہ بکنے والے گانوں کی فہرست میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

بل بورڈ 200 پر تیسری پوزیشن اے کپیلا گروپ کی ’ڈیٹس کرسچن ٹو می‘ کی رہی۔

برٹش بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ نے ’میڈ ان دا اے ایم‘ کے ساتھ چارٹس میں نیچے کی جانب سفرکیا تو ٹیلر سوئفٹ نے چارٹ میں اینٹری دی پانچویں پوزیشن پر’1989‘کے ساتھ جس کی مزید 60 ہزر کاپیاں فروخت ہوئیں۔

XS
SM
MD
LG