رسائی کے لنکس

افغانستان نے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کینیا کے خلاف افغانستان کو میچ جیتنے کے لیے پچاس اوورز میں 94 رنز کا ہدف ملا جو اس نے اکسیویں اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا ۔

متحدہ عرب امارات کے شارجہ اسٹڈیم میں کھیلی جانے والی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپیئن شپ کے ایک میچ میں افغانستان نے کینیا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر کرکٹ کے عالمی کپ میں رسائی حاصل کر لی۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے کینیا کو کھیلنے کی دعوت دی لیکن وہ شروع ہی سے دباؤ کا شکار نظر آیا۔

کینیا کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔


افغانستان کی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے پچاس اوورز میں 94 رنز کا ہدف ملا جو اس نے اکسیویں اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا ۔

افغانستان کے کھلاڑی محمد نبی نے دو چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے چھیالیس رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے حمزہ نے تین جبکہ محمد نبی، حامد حسن اور کریم صادق نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کی کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر پائی ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG