لیفٹیننٹ جنرل اسکاٹ ملر أفغانستان میں امریکہ اور بین الاقوامی فورسز کے متوقع نامزد کمانڈر ہو سکتے ہیں۔
یہ بات اس بارے میں معلومات رکھنے والے ایک امریکی عہدے دار نے وائس آف امریکہ کو بتائی ۔
افغانستان میں امریکی قیادت کی بین الاقوامی فورسز کی کمان اس وقت امریکی جنرل جان نکولسن کر رہے ہیں۔ وہ مارچ 2016 سے اس عہدے پر ہیں۔
سکاٹ ملر کی نامزدگی سے متعلق فیصلہ وائٹ ہاؤس نے کرنا ہے جس کی توثیق سینیٹ سے ہو گی۔
اس وقت وہ فوج کے جوائنٹ سپیشل آپریشنز کمانڈ کے ایک شعبے کے نگران ہیں۔
اگر ان کی نامزدگی اور تصدیق ہو جاتی ہے تو افغان جنگ میں گزشتہ 17 برسوں کے دوران بیرون ملک خدمات سرا نجام دینے والے وہ 9 ویں امریکی جنرل ہوں گے۔
تاہم پنیٹاگان نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ خبر سب سے پہلے وال سٹریٹ جرنل نے دی۔
جنرل ملر صومالیہ میں اپنی خدمات پر برانس سٹار حاصل کر چکے ہیں۔ وہ اپنی ڈیوٹی کے سلسلے میں عراق اور افغانستان میں رہے ہیں۔