رسائی کے لنکس

logo-print

افغانستان: طالبان جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ میں تین جرمن فوجی ہلاک


جرمن فوج نے کہا ہے کہ جمعے کے روز افغانستان میں طالبان جنگجوؤں کے ساتھ ایک جھڑپ میں اُس کے تین فوجی ہلاک ہوگئے۔

جرمن عہدے داروں نے کہا ہے کہ جس وقت طالبان نے ان فوجیوں پر حملہ کیا وہ قندوز شہر کے شمال میں چہار درّہ کے علاقے میں بموں کو ٹھکانے لگانے کی ایک کارروائى کررہے تھے۔

موقعے سے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ایک جرمن بکتر بند گاڑی کے نیچے کسی بارودی سُرنگ کے پھٹنے کے بعد دونوں طرف سے گولیاں چلنا شروع ہوگئى تھیں۔ عہدے داروں نے کہا ہے کہ لڑائى میں کئى فوجی زخمی ہوئے جبکہ طالبان کا ایک لشکری مارا گیا۔

افغانستان میں جرمنی کے 4000 سے زیادہ فوجی تعینات ہیں اور اُس ملک میں امریکی اور برطانوی فوجوں کے بعد جرمن فوج تیسرے نمبر پر سب سے بڑی فوج ہے۔

XS
SM
MD
LG