رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکوں میں چھ نیٹو فوجی ہلاک


افغانستان: بم دھماکوں میں چھ نیٹو فوجی ہلاک
افغانستان: بم دھماکوں میں چھ نیٹو فوجی ہلاک

نیٹو نے کہا ہے کہ جنوبی افغانستان میں بدھ کو ہونے والے ایک بم دھماکے میں اُس کے چار فوجی ہلاک ہوگئے۔ تاہم میڈیا کو اس واقعے کے بارے میں مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اس سے قبل اتحادی افواج نے اپنے دو دوسرے اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی تھی جس کے بعد بدھ کو ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ جبکہ افغانستان میں اس ماہ نیٹو کےاب تک 34 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایک دوسرے بیان میں نیٹو نے کہا ہے کہ مشرقی افغانستان میں بدھ کو ہونے والی ایک جھڑپ میں حقانی نیٹ ورک کا ایک کمانڈرانصاری خان تین ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا گیا۔ یہ لڑائی سرحدی صوبے خوست میں منگل کی رات ہوئی۔

XS
SM
MD
LG