رسائی کے لنکس

افغانستان: نیٹو کے فضائی حملے میں تین بچے ہلاک


افغانستان: نیٹو کے فضائی حملے میں تین بچے ہلاک
افغانستان: نیٹو کے فضائی حملے میں تین بچے ہلاک

جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ مشتبہ طالبان ارکان پر نیٹو کے ایک فضائی حملے میں ایک سویلین کار بھی نشانہ بنی اور تین بچوں سمیت سات لوگ ہلاک ہو گیے ۔

نیٹو نے تسلیم کیا ہے کہ اس واقعے میں سویلین متاثر ہوئے ہیں اور اس نے ایک مکمل چھان بین کا وعدہ کیا ہے لیکن صوبے ہلمند کے گورنر کی ہفتے کے روز کی رپورٹ جمعے کے واقعے کا پہلا تفصیلی بیان تھا ۔

گورنر کے دفتر نے کہا کہ نیٹو کی فورسز کے ایک ہیلی کاپٹر نے صوبے ہملند میں اس موٹر کار پر فائرنگ کی جس میں شورش پسند سوار تھے ۔افغان عہدے داروں نے کہاہے کہ دھماکے کی لپیٹ میں ایک اور گاڑی بھی آئی جس میں سولین سفر کر رہے تھے اور نتیجتاً دو مرد دو عورتیں اور تین بچے ہلاک ہو گئے جب کہ ایک عورت اور تین بچوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اس دھماکے میں زندہ بچ گئے ہیں ۔

صوبائی گورنر محمد گلاب مینگل نے حملے کی حکمت عملی کی مذمت کی ہے جس میں عام شہریوں کی جانیں خطرے میں پڑ جاتی ہیں ۔ نیٹو نے کہاہے کہ وہ جائےواقعہ پر ایک ٹیم چھان بین کے لیے روانہ کر رہاہے ۔

XS
SM
MD
LG