رسائی کے لنکس

افغانستان: اقوامِ متحدہ کے دفتر پر مظاہرین کا حملہ، 12 غیر ملکی ہلاک


متحده عرب امارات کې د برج الخلیفه ودانۍ باندې د نوي کال چراغان
متحده عرب امارات کې د برج الخلیفه ودانۍ باندې د نوي کال چراغان

فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں واقع اقوامِ متحدہ کے ایک علاقائی دفترپرمظاہرین کےحملے میں عالمی ادارے کے کم ازکم 12غیرملکی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

'اے ایف پی' کے مطابق واقعہ افغانستان کے شمالی شہرمزارِ شریف میں جمعہ کے روز پیش آیا جہاں ایک مظاہرے میں شامل افراد نے اشتعال میں اقوامِ متحدہ کے دفتر پرحملہ کردیا۔

مظاہرین امریکہ کے ایک پادری کی جانب سے قرآن مجید کو نذرِآتش کیےجانے کے واقعہ کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

مزارِ شریف کی مقامی پولیس کے ترجمان لعل محمد احمدزئی نے 'اے ایف پی' سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ مظاہرین کے تشدد سے اقوامِ متحدہ کے12 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق تمام ہلاک شدگان غیر ملکی ہیں۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کا تعلق کن ممالک سے ہے۔

افغان دارالحکومت کابل میں واقع اقوامِ متحدہ کے افغان مشن کے مرکزی دفتر کے ترجمان ڈان مک نارٹن نے مزارِ شریف میں واقع اپنے علاقائی ہیڈکوارٹر پر مظاہرین کے حملے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ اس واقعے کی تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG