رسائی کے لنکس

logo-print

دھماکےمیں 4افغان پولیس اہلکار اورایک شہری ہلاک


افغانستان کے جنوبی صوبے قندوز میں ہونے والے ایک دھماکے میں چار پولیس اہل کار اور کم از کم ایک سویلین ہلاک ہوگئے ہیں۔

سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روزصوبائی دارالحکومت میں جسے قندوز بھی کہا جاتا ہے ہونے والے اِس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا۔

نیٹو کا کہناہے کہ جمعے کے روز قندہار شہر میں ایک طالبان کمانڈر کو پکڑلیا گیاہے۔

جمعے ہی کے دِن صوبہٴ پکتیا کے گردیزضلعے میں نیٹو نےبم بنانے کے ایک ماہرطالبان کو پکڑ لیا ہے۔

افغانستان میں اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ جمعے کو صوبہٴ خوست میں ایک کارروائی کے دوران دو باغی عناصر کو پکڑ لیا گیا ہے۔ ایک اور کارروائی میں اتحاد نے چھ ضلعوں کےلیے طالبان کے ملٹری کمشنر کو گرفتار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG