رسائی کے لنکس

صومالیہ میں غذائی امداد سیکیورٹی کی ضمانت سے مشروط ہے: اقوام متحدہ


صومالیہ میں غذائی امداد سیکیورٹی کی ضمانت سے مشروط ہے: اقوام متحدہ
صومالیہ میں غذائی امداد سیکیورٹی کی ضمانت سے مشروط ہے: اقوام متحدہ

پناہ گزینوں سے متعلق عالمی ادارے نے کہاہے کہ اسے خشک سالی کے شکار ملک صومالیہ میں لوگوں کو ان کی ضرورت کے مطابق امدادفراہم کرنے سے قبل وہاں کے شورش پسندوں سے سیکیورٹی کی ضمانت درکارہے۔

عالمی ادارے کے ترجمان ایڈرین ایڈورڈز نے منگل کے روز وائس آف امریکہ کو بتایا کہ صومالیہ میں اپنی امدادی کوششیں بڑھانے سے قبل معقول حد تک سیکیورٹی کا بندوبست ضروری ہے۔

ایڈورڈز کا کہناتھا کہ فی الحال عالمی ادارے کو اپنی امدادی سرگرمیوں کی سطح کم رکھنی ہوگی اور الشباب کے عسکریت پسندوں اور دوسری مسلح تنظیموں کے حملوں سے بچنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ذریعے کام کرنا ہوگا۔

اس ماہ کے شروع میں الشباب نے کہا تھا کہ وہ امدادی تنظیموں کی واپسی کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ایک سال سے زیادہ عرصے پہلے الشباب نے امدادی تنظیموں کو وسطی اور جنوبی صومالیہ کے اپنے مضبوط گڑھ سے نکال دیاتھا۔

مستحق افراد تک رسائی کے مسائل کے باوجود، پناہ گزینوں کے عالمی ادارے نے منگل کے روز کہا کہ اس نے دارالحکومت موگادیشو اور جنوب مشرقی صومالیہ کے 90 ہزار سے زیادہ افراد میں امدادی سامان کی تقسیم کا بندوبست کرلیا ہے۔

علاوہ ازیں یہ امدادی ادارہ جدو اور زیریں جوبا کے علاقوں میں سوالاکھ سے زیادہ افراد میں غیر خوراکی امدادی سامان تقسیم کردیا ہے۔

شدید خشک سالی اور خوراک کی قلت کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر صومالی باشندے ہمسایہ ممالک کینا اور ایتھوپیا کے پناہ گزینوں کے کیمپوں میں جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

بہت سے افراد اپنے گھر سے کیمپ کے سفر کے دوران راستے میں ہی ہلاک ہوجاتے ہیں اور کئی ایک کیمپ پہنچنے کے بعد جلد ہی راستے کی صعبتوں کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG