رسائی کے لنکس

امریکہ کی ہوریہ کیمپ پر راکٹ حملے کی مذمت


فائل
فائل

امریکہ نے کہا ہے کہ وہ ہوریہ کیمپ کے ان مکینوں کی بیرون ملک منتقلی کے لئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزین کے ساتھ تعاون کے وعدے پر قائم ہے

امریکہ نے عراق میں سابق صدر صدام حسین کے ایرانی حامیوں کے کیمپ ہوریہ پر راکٹ حملوں کی سخت مذمت کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا کرتے ہوئے کیمپ میں موجود تمام لوگوں کو کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، امریکی حکام اس سلسلے میں اعلیٰ عراقی حکام سے رابطے میں ہیں اور ان پر زور دیا ہےکہ وہ متاثرین کی فوری طبی و ہنگامی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

امریکی حکام نے کیمپ کی سیکورٹی کے لئے بھی عراقی حکام پر زور دیا ہے اور کہا کہ راکٹ حملے کے ذمہ داروں کی شناخت کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جو کہ اقوام متحدہ کے ساتھ 25 دسمبر 2011ء کے معاہدے کے تحت ان کی ذمہ داری ہے۔

امریکہ نے کہا کہ وہ ہوریہ کیمپ کے ان رہائشیوں کی بیرون ملک منتقلی کے لئے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزین کے ساتھ تعاون کے وعدے پر قائم ہے۔

امریکہ نے دیگر ممالک سے بھی کہا ہےوہ کیمپ کے مکینوں کا اپنے ممالک میں خیر مقدم کرکے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے قائم کردہ فنڈ میں عطیات جمع کراکے اس فوری انسانی مسئلے کے حل میں مدد دیں۔

امریکی محکمہٴخارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کے سنیئر حکام ہوریہ کیمپ کے رہائشیوں کو جلد از جلد محفوظ اور مستقل مقام پر منتقل کرنے کی بین الاقوامی کوششوں میں بھرپور طریقے سے شامل رہیں گے۔

XS
SM
MD
LG