رسائی کے لنکس

یمن سے ایک امریکی صحافی رہا، بحفاظت مسقط پہنچ گئے


فائل
فائل

سوشل میڈیا پر منگل کو ایک تصویر دیکھی گئی جس میں کومبس ایک اسٹریچر پر لے جائے جا رہے ہیں اور عمان میں امریکی سفیر گریٹا ہولز مقسط میں انھیں مبارکباد دے رہے ہیں

یمن میں گرفتار ایک امریکی صحافی کومبس رہا ہوگئے ہیں۔ تاہم ان کی رہائی کی مذید تفصلات سامنے نہیں آئیں۔

امریکی محکمہٴخارجہ نے رہائی پانے والے صحافی کی شناخت کیسی کومبس کے نام سے کی ہے۔ کیسی کومبس وہ آخری امریکی صحافی ہیں کہ جو ایک سال قبل یمن میں حوثیوں کی بغاوت کے بعد بھی وہاں رہ گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر منگل کو ایک تصویر دیکھی گئی جس میں کومبس ایک اسٹریچر پر لے جائے جا رہے ہیں؛ اور عمان میں امریکی سفیر گریٹا ہولز مقسط میں انھیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

محکمہٴخارجہ کی ترجمان میری ہارف نے ان کی رہائی سے متعلق تفصلات دینے سے گریز کیا اور یہ نہیں بتایا کہ کومبس کو کس نے پکڑا تھا اور انھیں کون سی طبی مسائل کا سامنا ہے۔ تاہم، انھوں نے بتایا کہ امریکی صحافی کومبس یمن سے نکل چکے ہیں اور بحفاظت مسقط پہنچ چکے ہیں اور یہ کہ ان کی صحت بہتر ہے۔ ہارف نے مزید بتایا کہ امریکہ دیگر امریکیوں کی رہائی کے لئے بھی کوشاں ہے۔

کومبس کی رہائی ’واشنگٹن پوسٹ‘ کی اس خبر کی اشاعت کے بعد عمل میں آئی ہے کہ جس میں بتایا گیا تھا کہ چار امریکی شہری یمن کے دارلحکومت صنعاء میں حوثیوں کے قبضے میں ہیں۔

’رپورٹر ویتھ اوٹ بارڈر‘ نے الزام عائد کیا ہے کہ حوثی باغی دو صحافیوں کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں جو اغواء ہونے کے دوسرے ہی دن صنعاء میں ہونے والے سعودی ہوائی حملوں میں ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG