رسائی کے لنکس

افغانستان میں امریکی فوجی ہلاک، پولینڈ کے تین فوجی زخمی


افغانستان میں امریکی فوجی ہلاک، پولینڈ کے تین فوجی زخمی
افغانستان میں امریکی فوجی ہلاک، پولینڈ کے تین فوجی زخمی

اتحادی افواج کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان میں اتوار کو کیے گئے عسکریت پسندوں کے ایک حملہ میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی کے اہلِ خانہ کو مطلع کیے جانے سے پہلے ذرائع ابلاغ کو اِس کا نام اور واقعہ کی تفصیلات نہیں بتائی جا سکتی ہیں۔

رواں ماہ افغانستان میں 16 امریکی فوجیوں سمیت اتحادی افواج کے 24 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اتحادی افواج موسمِ گرما میں متوقع بڑی کارروائیوں کے لیے جنوبی صوبے قندھار میں مسلسل اپنی تعداد میں اضافہ کر رہی ہیں۔

دریں اثنا پولینڈ کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ہفتہ کو وسطی افغانستان میں ایک فوجی قافلے پر عسکریت پسندوں کے حملے میں تین پولِش فوجی زخمی ہوگئے تھے جن کا ایک مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق یہ حملہ غزنی میں بین الاقوامی فوج کی ایک گشتی ٹیم پر اُس وقت کیا گیا جب وہ اپنے اڈے یا بیس سے قریباََ 20 کلومیٹر کے فاصلے پر تھی۔ پولینڈ کے لگ بھگ 2600 فوجی افغانستان میں تعینات ہیں۔

باغیوں کے حملے میں ایک نیٹو فوجی ہلاک ہوا ہے مگر اس کی قومیت کے بارے مٰیں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
اتوار کے روز ائی ایس اے ایف اور افغان لیڈروں کے درمیان دو روزہ بات چیت اختتام کو پہنچی جس کا مقصد باغیوں کے خلاف کارروائیوں کو بہتر بنانا اور شہریوں کو ہلاکتوں سے بچانے کے طریقے دریافت کرنا تھا۔ نیٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان بھر سے 90 نمائندوں نے اس بحث میں حصہ لیا۔ گفت و شنید میں چار موضوعات زیرِ بحث رہے: تعلیم اور تربیت، افغان فوج کے ساتھ شراکت داری، شہری ہلاکتیں، اور فوج میں اضافہ۔

اتوار ہی کے روز نیٹو نے کہا کہ مشترکہ گشت کے دوران ہلمند میں انہیں کچھ ہتھیار اور منشیات کا تھیلا ملا جسے ضائع کر دیا گیا۔

XS
SM
MD
LG