رسائی کے لنکس

دو ستاروں کا ملن! امیتابھ اور شاہ رخ کون بنے گا کروڑ پتی میں ایک ساتھ


دو ستاروں کا ملن! امیتابھ اور شاہ رخ کون بنے گا کروڑ پتی میں ایک ساتھ
دو ستاروں کا ملن! امیتابھ اور شاہ رخ کون بنے گا کروڑ پتی میں ایک ساتھ

بھارت کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹی وی چینل اسٹار پلس نے آج سے کئی سال پہلے کون بنے کا کروڑ پتی کے نام سے ایک نیا ٹی وی کوئز شو پیش کیا تھا جس کے میزبان امیتابھ بچن تھے۔ اگر چہ یہ غیر ملکی فرنچائز پروگرام تھا مگر بھارتی عوام کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام نے بھی اسے ہاتھوں ہاتھ لیا اور بہت مختصر مدت میں ناصرف پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے بلکہ خود امیتابھ بچن جن کا فلمی کیرئیر سست روی کا شکار تھا اس کامیابی کے بعد دوبارہ چمک اٹھا۔
پھر کچھ مہینے بعد یہ پروگرام بند کردیا لیکن لوگ اسے بھولے نہیں۔ اکثردیگر ٹی وی سیریلز اور پروگراموں میں کے بی سی یعنی کون بنے گا کروڑ پتی کا کسی نہ کسی حوالے سے تذکرہ ہوتا رہا۔ پاکستان میں تو اس کھیل کو قدر پسندکیا گیا کہ بے شمار بچے آپس میں اس سے دل بہلانے لگے ۔ پھریہ لڈو کی شکل میں بھی مارکیٹ میں متعارف کریا گیا۔ اس شہرت سے فائدہ اٹھانے کی غرض سے پروگرام کے منتظمین سے سوچا کہ کیوں نہ اسے دوبارہ شروع کردیا جائے۔ لہذا ایک سال بعد ہی اسے دوبارہ ٹی وی کی زینت بننے کا موقع ملا مگر اس بار امیتابھ بچن کی جگہ ایک اور سپر اسٹار ہیرو شاہ رخ خان کو لیا گیا۔
شاہ رخ خان نئی چمک دھمک اور ایک خصوصی گانے کے ساتھ کے بی سی کو لے کر دوبارہ میدان میں اترے، پروگرام کامیاب ہوا سو ہوا، اس کے ذریعے شاہ رخ کو بھی ٹی وی پر آنے کا خوب موقع ملا۔
اب ایک بار پھر اسی پروگرام کو اسٹار پلس سے امیتابھ بچن کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔ پروگرام کی رونق تیسری دفعہ پیش ہونے کے باوجود ماندنہیں پڑی بلکہ اب منتظمین نے اس میں ایک نئی جان ڈالتے ہوئے شاہ رخ خان کو بھی پروگرام میں لانے کا ارادہ کرلیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب بہت جلد امیتابھ اور شاہ رخ ایک ساتھ ٹی وی پر جلوہ گر ہوں گے۔
شاہ رخ خان کے بی سی تھری میں مہمان کے طور پر پیش ہوں گے جبکہ امیتابھ ان کے میزبان ہوں گے۔ شاہ رخ خان نے پروگرام میں دلچسپی دکھاتے ہوئے اس میں کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے تاہم ابھی حتمی تاریخوں کا اعلان ہونا باقی ہے۔ دو سپر اسٹارز کی ایک ہی پروگرام میں شرکت دونوں اداکاروں کے درمیان خوش گوار پیشہ ورانہ تعلقات کا آغاز ہوگا۔

XS
SM
MD
LG