رسائی کے لنکس

مشرقی بھارت میں کان کنی میں توسیع نہ کی جائے: ایمنسٹی


مشرقی بھارت میں کان کنی میں توسیع نہ کی جائے: ایمنسٹی
مشرقی بھارت میں کان کنی میں توسیع نہ کی جائے: ایمنسٹی

انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک برطانوی کمپنی کو مشرقی بھارت میں کان کنی کی اُن سرگرمیوں کو وسیع کرنے سے روک دے جو مقامی آبادی کے لیے نقصان دہ ہوں گی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارت کے مشرقی صوبہ اُڑیسہ میں باکسائٹ کی کوئى ریفائینری تعمیر کرنے کے لیے ویدانتا ریسورسز نامی کمپنی کا منصوبہ، اُس علاقے میں پہلے سے آباد ڈونگریا کوندھ قبیلے کے اُن آٹھ ہزار لوگوں کے وجود کے لیے ایک خطرہ ہے، جو آس پاس کی پہاڑیوں کو مقدّس خیال کرتے ہیں۔

ایمنسٹی نے کہا ہے کہ منصوبے کے لیے ڈونگریا کوندھ قبیلے سے اُس کی رضامندی حاصل کرنے یااُن لوگوں کو اُن کی صحت پراُس منصوبے کے ممکنہ اثرات سے آگاہ کرنے کے مقصد سے کوئى کارروائى نہیں کی گئى۔ ایمنسٹی نے کہا ہے کہ قریب میں واقع لانجی گڑھ میں ویدانتا کی ایک ریفائینری کے باعث پہلے ہی علاقے میں ہوا اور پانی کی آلودگی کے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

ویدانتا نے ایمنسٹی کی رپورٹ کو چیلنج کیاہے اور کہا ہے کہ اُس نے بھارت کے تمام ضوابط پر عمل کیا ہے۔ ویدانتا کا کہنا ہے کہ کمپنی انسان حقوق کا ”بے حد احترام “ کرتی ہے۔

منگل کے روز ایمنسٹی کی رپورٹ کے اجرا سے کئى دن پہلے، مشرقی بھارت میں ویدانتا کی سرگرمیوں پر اعتراضات کی وجہ سے کلیسائے انگلستان نے اس کمپنی میں اپنے حصص فروخت کردیے تھے۔

XS
SM
MD
LG