رسائی کے لنکس

ایپل نے غیر لائسنس یافتہ 46 ہزار ایپلی کیشنز آن لائن اسٹور سے ہٹا دیں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کی موبائل فونز کمپنی 'ایپل' نے اپنے چین کے آن لائن اسٹور سے 39 ہزار غیر لائسنس یافتہ گیمز ہٹا دیے ہیں جو کہ ایک دن میں آن لائن اسٹور سے گیمز ہٹانے کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

جمعرات کو 'ایپل' کی جانب سے سامنے آنے والا یہ اقدام رواں برس کے اختتام تک تمام گیم بنانے والوں کے لیے حکومت سے لائسنس کے حصول کی شرط کے بعد عمل میں آیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق چین میں حکام غیر لائسنس یافتہ آن لائن گیمز یا ایپلی کیشنز کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

آئن لائن مواد کی تحقیق کے ادارے 'کیمائے' کے مطابق ایپل نے جمعرات کو اپنے آن لائن اسٹور سے مجموعی طور پر 46 ہزار ایپلی کیشنز ہٹائی ہیں جن میں 39 ہزار گیمز شامل ہیں۔

اس اقدام سے متعدد مشہور گیمز بھی آن لائن اسٹور سے ہٹائے گئے ہیں جن میں یوبی سافٹ کا بنایا گیا گیم 'اسیسن کریڈ آئیڈین ٹیٹی' اور 'این بی اے ٹو کے ٹو زیرو' بھی شامل ہیں۔

ایپل کے نئے آئی فون 12 میں نیا کیا ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:27 0:00

کیمائے نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس صفائی مہم میں ایپل اسٹور پر پیسے دے کر کھیلے جانے والے آن لائن 1500 گیمز میں سے صرف 74 ہی باقی بچے ہیں۔

ایپل کی جانب سے فوری طور پر اپنے چین کے آئن لائن اسٹور سے ہٹائی جانے والی ایپلی کیشنز یا گیمز سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

ایپل نے گیم بنانے والوں کو رواں برس جون تک کی حتمی تاریخ دی تھی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ لائسنس نمبر کے ساتھ گیمز اسٹور میں رکھیں۔ بعد ازاں اس ڈیڈ لائن میں دسمبر تک توسیع کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گیمنگ کو دنیا کی ایک بڑی آن لائن مارکیٹ کا درجہ حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG