رسائی کے لنکس

پاکستان جانے کا موقع ڈھونڈ رہا ہوں، ارجن کپور


ارجن کپور کے بقول پشاور ان کے دادا کا شہر ہے اور ان کا خاندانی تعلق پشاور سے ہے۔

بالی وڈ اداکاروں کی پاکستان آمد و رفت اب معمول بنتی جارہی ہے اور اس ماحول میں بالی وڈ کے ’ینگ گن‘ ارجن کپور بھی پاکستان کا دورہ کرنا اور اپنے پاکستانی فینز کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔

اخبار ’ٹری بیون‘ سے بات چیت میں بالی وڈ کے ابھرتے ہیرو ارجن کپور کا کہنا تھا، ”پشاور میرے دادا کا شہر ہے۔ ہمارا خاندانی تعلق پشاور سے ہے۔ میرا ورثہ پاکستانی ہے اور بہت سے پاکستانی میرے فین ہیں جن سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہ کر مجھے خوشی ہوتی ہے۔“

ارجن کپور نے پاکستان آنے سے متعلق سوال پر کہا، ”میں خود پاکستان آنے کے لیے بے قرار ہوں۔ بس چاہتا یہ ہوں کہ موقع کوئی خاص ہو اور پاکستان جا کر میں اپنے پرستاروں کوخوش کرسکوں۔“

ارجن کپورکا ماننا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا کلچر اور خیالات ایک جیسے ہیں۔۔ فلم ایسی چیز نہیں جو فون پر یا اسکائپ پر بنائی جاسکے۔ فلم بنانے کے لیے تخلیقی لوگوں سے ملنا پڑتا ہے، آئیڈیاز شیئرکرنا پڑتے ہیں اور ساتھ وقت گزارنا پڑتا ہے۔ فلموں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

بالی وڈ کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بونی کپور کے بیٹے اور اداکار انیل کپور کے بھتیجے ارجن کپور نے اپنی نئی فلم ”کا اور کی“ کے بارے میں امید ظاہر کی کہ فلم پاکستانی شائقین خصوصاً نوجوانوں اور لبرل خیالات رکھنے والوں کو پسند آئے گی۔ فلم کے اپریل کے پہلے ہفتے میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

XS
SM
MD
LG